رواں مالی سال2016-17ء کے پہلی8 ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات میں50فیصد کا اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے دالوں کی طلب میں اضافہ جبکہ نامساعد موسمی حالات کے باعث بارانی علاقوں میں دالوں کی پیداوارمیں کمی کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا ،اقتصادی ماہرین

جمعہ 24 مارچ 2017 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) رواں مالی سال2016-17ء کے پہلی8 ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات میں50فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں199.305 ملین ڈالر کی زائد درآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کا حجم 599.285 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران399.980 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق بالحاظ وزن دالوں کی درآمدمیں23 فیصد کے اضافہ سے درآمداتمیں ایک لاکھ43 ہزار769 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری2015-16ئ کے دوران6 لاکھ37 ہزار357 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں جبکہ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات 7 لاکھ81 ہزار126 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

زرعی و اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے دالوں کی طلب میں اضافہ جبکہ نامساعد موسمی حالات کے باعث بارانی علاقوں میں دالوں کی پیداوارمیں کمی کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کیلئے دالوں کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ اور پیداوار کے فروغ کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور زائد پیداوار کے حامل بیجوں اور متناسب کھادوں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ کیلئے کاشتکار طبقہ کی رہنمائی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ