اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت تجارت نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی تشکیل کے لیے کام شروع کردیا

ڈیجیٹل مارکیٹ کو مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے گا پالیسی ملک میں ای کامرس مارکیٹ کی مستحکم بنیادوں پر تشکیل کے لیے مطلوبہ ایکوسسٹم مہیا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاری کو ترغیب اور سہولت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا

جمعہ 31 مارچ 2017 21:39

اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت تجارت نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی تشکیل کے لیے کام شروع کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی وزارت تجارت نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی تشکیل کے لیے کام شروع کردیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل مارکیٹ کو مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے گزشتہ روز کراچی میں 10ویں سالانہ بین الاقوامی موبائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پالیسی ملک میں ای کامرس مارکیٹ کی مستحکم بنیادوں پر تشکیل کے لیے مطلوبہ ایکوسسٹم مہیا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاری کو ترغیب اور سہولت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ٹوٹل کمیونی کیشنز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں اس کانفرنس میں گزشتہ چار سال سے باقاعدگی کے ساتھ شرکت کررہاہوں اور یہ کانفرنس میرے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی کانفرنسز جیسی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ای کامرس کے ساتھ منسلک آن لائن ادائیگیوں کے خدشات کی بناء پر بلند لاگت کے مسئلے سے پوری طرح واقف ہے تاہم امید ہے کہ دھوکہ دہی کی روک تھام کا زیر تکمیل نیا مکینزم مرچنٹس اور صارفین کے ساتھ بینکوں کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد اور تحفظ فراہم کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ادائیگی کی سہولت فراہم کرنیو الی دیگر اسکیموں پر زور دیا کہ برقی ادائیگیوں کے ذریعے ہونیو الے ٹرانزیکشن کی بلند لاگت کو کم کرنے پر توجہ دیں تاکہ ملک میں موبائل اور ای کامرس کی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سال 2014میں موثر ریگولیشنز کے ذریعے نان بینک اداروں کو بھی پے منٹ سسٹم آپریٹرز کے طور پر خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی تاہم اس سہولت کے تاحال موثر اثرات سامنے نہیں آسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک میں موبائل والٹ اکائونٹس کی تعداد 16ملین تک پہنچ چکی ہے تاہم ان میں سے اکثر اکائونٹ غیرفعال ہیں۔ اس کے باوجود برانچ لیس بینکاری تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ملک بھرمیں 3لاکھ 50ہزار کے قریب ایجنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز علاقوں سے بھی بنیادی مالیاتی سہولیات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

جولائی سے ستمبر 2016کی سہ ماہی کے دوران ملک میں 110ملین ٹرانزیکشنز عمل میں لائے گئے جن کے ذریعے 520ارب روپے کا لین دین کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ ریگولیٹر کی جانب سے ملک میں جلد ہی Uberاور Careem جیسی دیگر مزید سہولتیں بھی متعارف کرائی جائیں گی جن کے ذریعے سفری سہولت سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے انڈسڑی کے پلیئرز پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے بجائے ڈیجیٹل مارکیٹ کے استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے پاکستانی مارکیٹ کو عالمی رجحان سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور بگ ڈیٹا ہائوسز کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلینٹ این گروپ آف کمپنیز کے بانی اور کوچ ندیم حسین نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کے دور سے گزررہا ہے جس سے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار تیز بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

اس ڈیجیٹل انقلاب نے عوام کو موبائل فون کے ذریعے صرف ایک منٹ میں بنیادی بینک اکائونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی ہے جس سے وہ ایک درجن اورنج کی خریداری کے عیوض بھی ڈیجیٹل ادائیگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دور دراز علاقے میں سکونت پذیر کوئی خاتون موبائل فون پر چھ ہندسے دبا کر مرکزی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 8سے 10 فرمز پاکستان میں بگ ڈیٹا ہائوسز قائم کرنے میں مصروف ہیں جس سے ڈیجیٹل انقلاب کی رفتار تیز بنانے میں مدد ملے گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیرفعال موبائل اکائونٹس کو فعال بنانا انڈسٹری کے لیے چیلنج قرار دیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک مائکروفنانس بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر اعظم نے کہا کہ فعال موبائل اکائونٹس کی تعداد 2ملین تک محدود ہے تاہم کمپنی نے 2020تک موبائل والٹ کے فعال اکائونٹس کی تعداد 50ملین تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ٹیلی نار مائکروفنانس بینک کے صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری نے انڈسٹری پر غربت کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک میں مالی شمولیت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے زراعت کے شعبے کو ای کامرس کے لیے اہم شعبہ قرار دیا۔ FINCAمائکروفنانس بینک کے سی سی ای او مدثر عاقل نے مالیاتی شمولیت کے اہداف حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک پے منٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگیوں کی بلامعاوضہ سہولت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔کانفرنس میں موبائل پے منٹ اختیار کرنے کی راہ میں حائل چیلنجز اور ان کے حل اور ڈیجیٹل پاکستان کے موضوع پر دو پینل مباحثے بھی منعقد کیے گئے جس میں شرکاء نے اپنی ماہرانہ رائے پیش کی۔ #

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..