نو ماہ کے دوران پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 330 ملین ڈالر کی کمی

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 14.058 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں‘ رپورٹ

منگل 11 اپریل 2017 22:38

نو ماہ کے دوران پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 330 ملین ڈالر کی کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 14.058 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیںجبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران 14.388 ارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں 330 ملین ڈالر کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں کمی کا بنیادی سبب تمام بڑے ممالک سے رقوم کی وصولی میں کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا، سعودی عرب، برطانیہ اور خلیجی ریاستوں سے کی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں کمی، جبکہ یورپ یونین کے ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوںکی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں معمولی کمی کا بنیادی سبب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں کمی، امریکی ڈالر کے مقابلہ میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں کمی اور امریکا کی جانب سے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے کئے گئے سخت اقدامات وغیرہ ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب