
ایسے تعمیراتی منصوبے جو دنیا بدل دیں گے
دنیا میں مسلسل بہت بڑے بڑے منصوبوں پر کام ہوتارہتا ہے اور ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جو دنیا بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
منگل 4 اکتوبر 2016

چین کی دوربین :
چین کی پنگ ٹینگ دوربین مکمل ہونے کے بعد دنیا کی دوسری بڑی ریڈیودوربین ہوگی جو توقع ہے کہ ستمبر 2016 تک کام شروع کردے گی ۔ ا س کا حجم 1640 فٹ تک ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ کی سرنگ :
گوتتہارڈبیس ٹنل نامی اس سرنگ کو یکم جون 2016 کو کھول دیاگیا جبکہ اس کی تعمیر پر 17سال لگے۔ 35 میل لمبائی کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے طویل اور گہری سرنگ ہے جو کوہ الپس کے درمیان سفر کو انتہائی آسان بنادیتی ہے ۔
(جاری ہے)
پاناماکینال :
پاناما کینال کے توسیعی منصوبے کورواں ماہ کے آغاز میں متعارف کرایا گیا، پاناماکینال کااصل پراجیکٹ 102 سال قبل مکمل ہوا تھا اور اب اسے توسیع دی گئی ہے، اس کے لیے 5.4 ارب ڈالرزاور 40ہزار افراد نے کام کرکے اس بحری گزرگاہ کی گنجائش کو تین گنا بڑھ دیا۔
عراقی عمارت :
عراق میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت دی برائیڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایاگیا ہے جو 2026 تک مکمل ہوگا اور اس میں توانائی کی تمام ترضروریات شمسی پینلز کے ذریعے پوری کی جائیں گی ۔ یہ 3779فٹ بلند عمارت ہوگی جس میں باغات ، دفاتر، ریسٹورنٹس کے ساتھ ساتھ اپنا ریل سسٹم بھی ہوگا۔
لندن :
لندن کا کراس ریل پراجیکٹ درحقیقت موجود زیرزمین سسٹم میں توسیع کابہت بڑا منصوبہ ہے ، یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبے ہے جس میں 10نئی ریلوے لائنز کی تعمیر کے ساتھ 30موجودہ اسٹیشنز کونئی سرنگوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کیاجائے گا۔ اس کاآغاز 2017 میں ہوجائے گا تاہم یہ 2020 تک مکمل طور پر فعال ہوگا ۔
ہانگ کانگ برج :
ہانگ کانگ۔ مکا؟زاہوئی برج کا منصوبہ چین کے تین بڑے شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کردے گا اور اس طرح 4کروڑ 20لاکھ افراد پر مشتمل ایک بڑے شہرکاقیام عمل میں آئے گا، اس منصوبے کاکام 2017تک مکمل ہوجائے گا۔
گوگل اسمارٹ سٹی :
گوگل کی جانب سے اسمارٹ شہروں کی تیاری کے منصوبے پر کام ہورہا ہے جس میں انٹرنیٹ تک رسائی توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال اور جدید ترین ٹیکنالوجی کواستعمال کیاجائے گا، گوگل کی جانب سے یہ شہر امریکا کے مختلف حصوں میں تعمیر کیے جانے کاامکان ہے ۔
سعودی عرب :
سعودی عرب کاریاض میٹروپراجیکٹ 23.5 ارب ڈالرزکا منصوبہ ہے جس میں 109 میل طویل ریلوے لائن کوتعمیر کیا جائے گا اور ریاض شہر کے باسیوں کی زندگیوں میں انقلاب آجائے گا، یہ منصوبہ 2019تک مکمل ہونے کاامکان ہے ۔
چین کاآبی ذخیرہ :
ساتھ ۔ نارتھ وارٹرٹرانسفر منصوبہ چین کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت دریائے یانگٹزی سے لگ بھگ 45ارب کیوبک فٹ پانی کو کم زرخیر شمالی علاقوں تک پہنچایا جائے گا، اب تک اس منصوبے پر 79 ارب ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Aisay Tameeraati Mansoobay Jo Dunya Badal Dain Gay is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 October 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.