
علامہ اقبال اور احترام انسان
اقبال کے نزدیک انسان کائنات کی تخلیق کا عالی ترین مظہر ہے۔ اس کی تخلیق احسن تقویم پر ہوئی ہے وہ بظاہر ذرہ سا ہے لیکن سورج کی توانائیوں پر قابو حاصل کرلیتا ہے۔ وہ ایک قطرہ ہے جوانا البحر کا نعرہ لگاتا اور انا الحق بھی کہتا ہے
منگل 10 نومبر 2015

اقبال کے نزدیک انسان کائنات کی تخلیق کا عالی ترین مظہر ہے۔ اس کی تخلیق احسن تقویم پر ہوئی ہے وہ بظاہر ذرہ سا ہے لیکن سورج کی توانائیوں پر قابو حاصل کرلیتا ہے۔ وہ ایک قطرہ ہے جوانا البحر کا نعرہ لگاتا اور انا الحق بھی کہتا ہے۔ اس کے فکروعمل کی وسعتوں کا کوئی حساب نہیں اس کے ہنگامہ ہائے نوبہ نو کی کوئی انتہا نہیں۔ اقبال انسانی تہذیب کی روح و رواں اس با ت کو قرار دیتے ہیں کہ انسان کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا:
اصل تہذیب احترام آدم است
(جاری ہے)
ملتے برملتے دیگر چرد
علامہ اقبال نے کہا:”نیشنلزم کا جو تجربہ یورپ میں ہوا اس کا نتیجہ بے دینی اور لامذہبی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔۔۔رسول عربیﷺ کاوہ حکم موجود ہے جس میں فرمایا گیا تھا کہ آج میں نسل،ذات پات اور برادری کے تمام امتیازات کو پاؤں کے نیچے کچلتا ہوں۔ تم سب مسلمان ہو اور یہی تمہارا صحیح نام ہے۔“عالم انسانی کیلئے یہی راہ فلاح اور یہی سفینہ نجات ہے۔
علامہ اقبال نے اپنی وفات سے چند ماہ پیشتر سال نو کے پیغام میں جو یکم جنوری 1938ء کو ریڈیو لاہور سے نشر کیا گیا کہا:
”تمام دنیا کے ارباب فکردم بخودسوچ رہے ہیں کہ تہذیب کے اس عروج اور انسانی ترقی کے اس کمال کا انجام یہی ہونا تھا کہ انسان ایک دوسرے کی جان ومال کے دشمن بن کر کرہ ارض پر زندگی کا قیام ناممکن بنا دیں۔ دراصل انسان کی بقا کا رازانسانیت کے احترام میں ہے اور جب تک دنیا کی تمام علمی قوتیں اپنی توجہ کو احترام انسانیت پر مرکوز نہ کردیں یہ دنیا بدستور درندوں کی بستی بنی رہے گی۔ قومی وحدت بھی ہرگز قائم ودائم نہیں۔ وحدت صرف ایک ہی معتبر ہے اور وہ بنی نوع انسان کی وحدت ہے جو رنگ ونسل و زبان سے بالاتر ہے۔ جب تک اس نام نہاد جمہوریت، اس ناپاک قوم پرستی اور اس ذلیل ملوکیت کی لعنتوں کو مٹایا نہ جائے گا جب تک جغرافیائی وطن پرستی اور رنگ ونسل کے اعتبارات کو ختم نہ کیا جائے گا، اس وقت تک انسان اس دنیا میں فلاح وسعادت کی زندگی بسر نہ کرسکے گا اور اخوت وحریت اور مساوات کے شاندار الفاظ شرمندہ معنی نہ ہوں گے۔ خدا وند کریم حاکموں کو انسانیت اور نوع انسانی کی محبت عطا فرمائے۔“
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Allama Iqbal Or Ehteraam e Insaan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 November 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.