
امریکی صدارتی اُمیداوار بننے کی دوڑ
ہیلری کیلئے دستبردار ہونا ہی بہتر آپشن ہے۔۔۔۔ آج ہیلری کلنٹن کو اپنی ذات کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے حریفوں نے ایک ایسے وقت میں ان سوالات کو اٹھایا ہے
جمعہ 11 ستمبر 2015

(جاری ہے)
آج ہیلری کلنٹن کو اپنی ذات کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے حریفوں نے ایک ایسے وقت میں ان سوالات کو اٹھایا ہے جس پر انہیں امریکیوں کی طعنہ زنی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ہیلری کلنٹن اپنی جماعت ڈیموکریٹ میں بھی ایک فیصلہ کن شخصیت کا درجہ رکھتی ہیں مگر امریکیوں کے نزدیک صدارتی امیدوار کا میرٹ سب سے اہم ہوتا ہے۔ ٹی وی مذاکروں میں انہیں عوام کو تمام متنازع سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے ۔ موجودہ دونوں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کا دو سابق صدر کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔؟ ہیلری کلنٹن اور جیب بش کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے لیے یہی وجہ کافی ہے ۔ امریکی عوام کی اکثریت خاندانی سیاست کو پسند نہیں کرتی ۔
یہاں بل کلنٹن کا معاملہ بھی خاصا توجہ طلب ہے۔ ری پبلکن جماعت کاایک بڑا طبقہ ان کے نام سے چڑ رکھتا ہے جیسے کئی برطانوی سابق آنجہانی برطانوی وزاعظم مارگریٹ تھیچر کے سخت دشمن تھے۔ دو سمجھتے ہیں کہ بل کلنٹن کی وجہ سے انہیں ماضی میں سخت شرمندگی اٹھانی پڑی تھی۔ گویہ بات ہیلری کی حمایت کو متاثر نہیں کرے گی۔ البتہ پرائیوٹ ای میل اکاوٴنٹ کا معاملہ ہیلری کیلئے وبال بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری آف سٹیٹ کی حیثیت سے انہوں نے ذاتی کمپیوٹر سے ای میل کیں اور لیبیا میں امریکی سفیر کے قتل کے معاملہ کو مس ہنڈل کیا۔ ان ای میلز میں ان کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام لیا گیا ہے جو ایک صدارتی امیدوار کے لیے اچھی چیز نہیں ہے۔
سابق وزیرخارجہ ذاتی اور پروفیشنل معاملات کے درمیان ایک لائن کھینچنے میں الجھاوٴ کا شکار کیوں دکھائی دیتی ہیں؟ یہ سوال خود امریکی عوام کیلئے ہضم کرنا مشکل ہے۔ امریکی سیاست میں ہر امیدوار کو الزامات کی صفائی کا موقع ضرور ملتا ہے۔ لوا میں مہم کے دوران ہیلری کی حالیہ وضاحت غیر تسلی بخش دکھائی دیتی ہے۔ سیکرٹری آف سٹیٹ کی حیثیت سے آخری ہفتے ہیلری کلنٹن نے ہسپتال میں گزارے تھے۔ انہیں خون کے لوتھرے بننے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر وہاں سے نکلتی تھیں۔ ہیلری نے پہلی مرتبہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کیا تو جارج ڈبلیوبش کے پٹھوکار ل روونے ان کی صحت کے بارے میں شکوک بیان دیکر اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔
اس وقت ہیلری کوری پبلکنزی کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر وہ نامزدگی جیتنے میں کامیاب بھی ہو گئیں، صحت کا ایشو محدود نہیں ہو گا۔ انہیں صدارتی امیدوار بننے کیلئے تمام الزامات سے گزرنا پڑے گا۔ ان کیلئے بہتر آپشن یہی ہے کہ وہ عزت کے ساتھ صدارتی دوڑ سے باہر نکل آئیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Americi Sadarti Umeedwar Banne Ki Dorr is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 September 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.