
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- سیاسی مضامین
- بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،پنجاب کے 12اضلاع میں19نومبرکو(کل) انتخابی معرکہ ہوگا
بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،پنجاب کے 12اضلاع میں19نومبرکو(کل) انتخابی معرکہ ہوگا
متعدد شہری حلقوں میں حکومتی جماعت مسلم لیگ(ن)کا مقابلہ پی ٹی آئی جبکہ دیہی حلقوں میںآ زاد امیدوار وں سے متوقع ہے۔۔ بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات 2013ء کے مقابلے میں ووٹوں کی تعدادمیں ہیرپھیر سوالیہ نشان ہے
ثناء اللہ ناگرہ
بدھ 18 نومبر 2015

(جاری ہے)
بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کا حُسن تصور کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اقتدار اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کے ساتھ عوامی مسائل کے حل میں فوری مدد ملتی ہے کیونکہ سرکاری فنڈز کا کافی حصہ نچلی سطح پر منتخب لوگوں کو بھی دیا جاتا ہے جس سے منتخب عوامی نمائندے مقامی سطح پراپنے اپنے علاقوں میں تعلیم و صحت اور ترقیاتی کاموں،ڈرینج سسٹم ،گلی کوچوں میں سڑکوں و سولنگ کی تعمیرومرمت، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جماعتی بنیادوں پر ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے یہ بات واضح ہوجائیگی کہ کس علاقے میں کس جماعت کی سیاسی جڑیں کتنی زیادہ مضبوط ہیں جبکہ انتخابی عمل سے ہر سیاسی جماعت کو جہاں اپنے نامزد امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد سے اپنی مقبولیت کا اندازاہ ہوگا وہاں پھر ہر جماعت اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے حقیقی معنوں میں عوام کے فلاحی کاموں اور مسائل حل کرنے کی جانب بھی کوشاں ہوگی۔بلدیاتی انتخابات کے باعث گلی محلوں،تھڑوں کی سیاست بھی جاگ اٹھی ہے ،انتخابی حلقوں میں خوب گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔جگہ جگہ چھوٹی بڑی فلیکسسز،بینرز لگائے گئے ہیں جن پر پارٹی قیادت کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا سلسلہ بھی جاری رہا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت منگل اور بدھ کی رات جلسے جلوسوں اور کارنرمیٹنگز کی شکل میں انتخابی مہم ختم ہو جائیگی۔
دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع سرگودھا،گوجرانوالہ،ساہیوال،اٹک،جہلم،میانوالی،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ اور خانیوال میں الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ووٹوں کے مطابق پنجاب میں مرد اور خواتین کے کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 13702107جن میں مرد وں کے رجسٹرڈووٹرز کی تعداد7750073جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد5952034ہے ،ان بارہ اضلاع میں عام انتخابات کے اڑھائی سال گزرنے کے بعد نئے ووٹوں کے اضافہ سے یہ تعداد بڑھنی چاہیئے تھی ،گڑبڑ کہا ں ہے اس کا تعین الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہیئے کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے وقت ووٹ باہر گئے یا نئے ووٹ شامل نہیں کیے گئے ؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ان 12اضلاع میں کُل 9011انتخابی حلقے ہیں جن میں 1102یونین کونسلز،6612وارڈز،64میونسپل کمیٹیاں،اسی طرح میونسپل کمیٹیوں میں وارڈز کی کُل تعداد 1297ہے۔جبکہ الیکشن عملے کی تعداد جن میں12ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز،234ریٹرننگ آفیسرز اور 468اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزشامل ہیں۔پولنگ عملے کی تعدادجن میں پریزائیڈنگ آفیسرز 11906 ،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز 70400،پولنگ آفیسرز35200شامل ہیں۔دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے 12اضلاع میں 11906پولنگ اسٹیشنز اور 35200پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق بلدیاتی الیکشن بظاہر یونین کونسل سطح کا الیکشن ہے لیکن امیدواروں نے انتخابی مہم پر کروڑوں روپے لگا دیئے۔تمام صوبوں میں اب تک ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو دیکھا جائے تو واضح ہو جاتا ہے کہ صوبے میں جس سیاسی جماعت کی حکومت ہے،الیکشن میں برتری بھی اسی جماعت کی نظر آئی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Baldiyati Intekhabat Ka Doosra Marhala is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 November 2015 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.