
چیئرمین پیپلز پارٹی کانوازشریف کوخلا میں جانے کا مشورہ!
ساری خلائی مخلوقیں نواز شریف کیساتھ چلتی رہیں‘ ضرورت پڑی تو عمران خان سے انتخابی اتحادکرینگے:زارداری
جمعرات 24 مئی 2018

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نواز شریف ہر پندرہ روز بعد اپنا بیانیہ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں وہ خلائی مخلوق کی با تیں کر رہے ہیں یہاں اس زمین پر تو انسان بستے ہیں، نواز شریف کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے تو راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں۔ ۔ قبل ازیں قمر الزمان کائرہ چودھری منظور نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن نوید چودھری اسمگل منورانیم و دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرتی ہے میاں صاحب نے سیاست نہیں کاروبار کیا ہے انکی پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور میاں صاحب کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، اب میاں صاحب نے نیاشوشاچھوڑ اہے ان کا مقابلہ انسانوں سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔
(جاری ہے)
اور ملک کے ساتھ جو کچھ کیا اس سے بڑا سانحہ اور کیا ہوسکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آپ عمران سے ہاتھ ملا چکے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت کے تحت سینٹ الیکشن میں ملے تھے ضرورت ہوئی تو عام انتخابات میں بھی اتحاد کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد دیکھیں گے کہ ہم نے کس کے ساتھ بیٹھنا ہے یہ لوگ جلدی میں ہیں ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ اگر حکومت نہ بنا سکے تو پھر اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ ہمارے لئے اپوزیشن میں بیٹھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حکومتوں میں رہ چکے صدر بھی بن چکے ہم نے سب کچھ دیکھا ہوا ہے۔ ایوان صدر بھی دیکھا ہے اور وزیراعظم ہاوس بھی دیکھا ہے، ان کو وہاں جانے کی جلدی ہے جنہوں نے نہیں دیکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کی تشریح تو نواز شریف خود ہی کر سکتے ہیں۔ نواز شریف خود خلائی مخلوق کے ساتھ رہے ہیں اور خلائی مخلوق کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر یہاں تک پہنچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ1988ء میں انہوں نے ان سے مل کر ہمارے خلاف اتحاد بنایا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ چھانگا مانگا میں جنرل حمیدگل اور دوسرے اداکار ہمارے خلاف اور نواز شریف کے ساتھ تھے۔ یہ ساری وہ”مخلوق“ ہے جو کہ ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس دوبارہ کھول دیا ہے، اس کیس میں بھی نواز شریف کا ہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو چھوڑ گیا وہ پیدائشی جیالا تو نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور میری سیاست میں فرق تو ہے بلاول کی سیاست 29 سالہ نوجوان کی سیاست ہے اور میں 60سال سے زیادہ کا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی ہے رمضان بھی مگر انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور ہوں گے۔ میڈیا میں میری باتوں کی غلط تشرت کی گئی تھی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
chairman PPP ka Nawaz shareef ko khala mein jane ka mahswara is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 May 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.