سی پیک منصوبہ اور ترقیاتی کام

قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے کے لئے جو جدوجہد کی اور برصغیر کے عوام نے اپنی جان ومال کی قربانی دے کر یہ آزاد خطہ حاصل کیا تھا اور ان کی وفات کے بعد اس کو طالع آزماوں نے گھیر لیا تھا جس کی وجہ سے وطن میں جمہوریت کو کم عرصہ اور آمریت کو زیادہ ملا۔

بدھ 12 جولائی 2017

CPEC Mansoba Or Taraqiyati Kaam
الیاس چدھڑ:
قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے کے لئے جو جدوجہد کی اور برصغیر کے عوام نے اپنی جان ومال کی قربانی دے کر یہ آزاد خطہ حاصل کیا تھا اور ان کی وفات کے بعد اس کو طالع آزماوں نے گھیر لیا تھا جس کی وجہ سے وطن میں جمہوریت کو کم عرصہ اور آمریت کو زیادہ ملا۔پرویز مشرف دور کے خاتمے کے بعد انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا، جب سے میاں نواز شریف کی حکومت وفاق میں برسر اقتدار آئی اور صوبہ پنجاب میں شہباز شریف وزیراعلیٰ کے طور پر خادم اعلی عوام کی خدمت کر رہے ہیں جس کا اعتراف آج ساری دنیا کررہی ہے ، ان سالوں میں ملک تیزی سے اقتصادی طور پر ابھرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کل کے مقابلے میں آج تمام شعبوں میں حالات زیادہ بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک طرف سی پیک جیسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی اہمیت اس علاقہ میں بڑھی، بلکہ آج دنیا بھر کی نظریں اس منصوبے کی طرف ہیں ، اس کی تعمیر سے نہ صرف گوادر میں ترقی کی رفتار مزید مزید تیز ہوگی بلکہ اس سے عوام کی بڑی تعداد کو بھی فائدے حاصل ہوں گے۔ خاص طورپر بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو سی پیک کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے وفاق نے جو اقدامات کئے، ان سے آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

اسی طرح قوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات ہورہے ہیں۔ پنجاب حکومت ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ اسی طرح غربت کو ختم یا کم کرنے کے اقدامات کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بھی کوششیں تیزی سے جاری ہیں اور ترقی کی اس رفتار کو دیکھا جائے تو آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں کیونکہ یہ ایسی جماعت ہے جس کے قائد نے دن رات محنت سے اس وطن کے لئے کام کیا اور آج ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

لاہور میں میٹرو کے آغاز کے بعد راولپنڈی اور ملتان میں بھی میٹرو سروس سے عوام کو سفری سہولتیں دی گئیں اور اب لاہور میں زیر تکمیل اورنج ٹرین سے ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔اسی طرح آج دور جدید میں ایسے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عام آدمی مستفید ہورہا ہے۔ پٹواری نظام کو اب کمپیوٹرائز کرنے کا آغاز کرکے ایک دیرینہ و پیچیدہ مسئلہ حل ہورہا ہے۔

اسی طرح قوم کے نونہالوں کے لئے دانش سکول قائم کرکے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے عملی اقدامات قابل تحسین ہیں جس کی ہر طبقہ تعریف کررہا ہے۔ موجودہ حکومت کی گزشتہ چار سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ اور آنے والے سالوں میں عوام کو جو رلیف ملے گا وہ سب موجودہ حکومت کی اقدامات ہی کی وجہ سے ہوگا۔آج کی طرف دیکھا جائے تو گذشتہ چند دنوں میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے توانائی کے جن منصوبوں کا افتتاح کیا اس سے آنے والے دنوں میں نہ صرف پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت میسر آجائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اس کا سارا کیڈٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ہی جاتا ہے جس نے عوامی خدمت کو ہی اپنا اولین مقصد بنایا ہوا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

CPEC Mansoba Or Taraqiyati Kaam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 July 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.