دنیا میں مسلما نوں کا بہتا لہو اور عالم اسلام کا کردار

کچھ ماہ قبل امام کعبہ کی پاکستان آمد ہوئی جس میں انھوں نے ایک اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ فرقہ وار یت پھیلانے والے فلاح نہیں پائینگے اسلام امن و محبت کا دین ہے۔ انسانی معاشرے کی تباہی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے یہ خطاب بڑی ٰ اہمیت کا حامل تھا

بدھ 19 جولائی 2017

Dunya Main Musalmanoon Ka Behta Lahu
کچھ ماہ قبل امام کعبہ کی پاکستان آمد ہوئی جس میں انھوں نے ایک اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ فرقہ وار یت پھیلانے والے فلاح نہیں پائینگے اسلام امن و محبت کا دین ہے۔ انسانی معاشرے کی تباہی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے یہ خطاب بڑی ٰ اہمیت کا حامل تھا اگر اس خطاب کی روشنی میں سعودی حکومت بھی عمل کرے تو کو ئی دو آراء نہیں کہ مسلمانوں پر کوئی بھی کافر ظلم و ستم کر سکے سعودی عرب نے مکمل حمایت کی تھی۔

دنیا بھر میں مسلمان ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جنوبی ایشیا کے ممالک ہر جانب سے ظلم و ستم کا ہدف بنے ہوئے ہیں کشمیر فلسطین شام لہو لہو ہورہا ہے اور دنیا بھر میں اثر ورسوخ رکھنے والی مسلم ظاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ امریکہ اسرائیل کی جانب سے شام میں ہونے والے ظلم وستم کی بھر پور حمایت کی ہے امریکی کروز میزائیلوں سے شہید ہونے والے کئی معصوم بچے مرد خواتین سعودی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ مسلمان ہونا اور اسلام کا نفاذ کیا جرم ہے ؟ ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے تو کبھی کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت نہیں کی کبھی بھارت کے ظلم و ستم پر مذمت نہیں کی امام کعبہ جو ہر سال مسلمانوں کو بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام د یتے ہیں شاید سعودی حکومت ان کے پیغام سے متفق نہیں۔ اس لئے آج دنیا بھر میں مسلمان ظلم و ستم کی تلوار کی زد میں ہیں با اثر سعودی عرب جو دنیا بھر کہ تمام مسلم ممالک کی پہچان و شان ہے وہ شام کہ مسلمانوں پر ہونے والے کافر کہ ظلم کی حمایت کر رہا ہے یہ ہم مسلمانوں کی بد بختی ہے۔

یہ ہماری نا اتفاقی کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں صرف مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے کوئی ایک مثال نہیں ملتی جہاں مسلمانوں کی جانب سے کسی دوسرے ملک یا اپنے ملکوں میں آباد کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں پرظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ یہ مسلمان کا ہی خون ہے جو دنیا بھر میں بہایا جارہا ہے کشمیر شام فلسطین غزہ میں ظلم وستم جاری ہے یہ مقامات قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر ر ہے ہیں عالم اسلام کی دشمن قوتیں ان پر ٹوٹ پڑی ہیں امریکہ ہر جگہ آگ لگا رہا ہے۔

افغانستان اور عراق پر قبضے کے لئے عالمی سطح کا جھوٹ بولا جا رہا ہے امریکا ان ممالک پر اپنا اثر ورسوخ قائم کر نا چاہتا ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بھی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے مسلم طا قتیں ان سازشوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں روس اور ایران کی جانب سے شام پر امریکی کروز میزائیل حملوں کی بھر پور مخالفت کی گئی تھی۔ امریکی حمایت سے اسرائیل فلسطین میں برسوں سے ظلم و ستم کر رہا ہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق سولہ برس میں دو ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کیا جا چکا ہے امریکا کی پشت پناہی سے اسرائیل کی درندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بھی اسرائیل کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلا یا ہے جہاں جہاں اس وقت مسلمان ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ان کے پیچھے امریکہ بہادر کا ہاتھ ہے۔ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم ہو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی جس کا ایک مضبوط نیٹ ورک افغانستان سے بھارت اور امریکہ کی پشت پناہی پر چلایا جارہا ہے عراق میں ہونے والی دہشت گردی امریکی سی آئی اے کے زیر اثر ہے۔

آج جہاں جہاں بھی مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اس کہ پیچھے امریکہ کی مکمل سپورٹ ہے آج جگہ جگہ مسلمانوں کہ خون بہانے کے منصوبے طے کیے جارہے ہیں اور افسوس کہ کچھ با اثر مسلم ممالک بھی اس سازش کا حصہ ہیں یہ با اثر طاقتیں امریکہ جیسی دنیاوی خدا کی چھتری تلے ہی اپنے آپکو محفوظ سمجھتی ہیں۔اس کا ایجنٹ بننے میں عار محسوس نہیں کرتیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی امریکہ کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے ڈرتے ہیں اقوام متحدہ کہ سیکرٹری جنرل کا یہ کہنا کہ کیمیائی گیس کا استعمال ایک جنگی جرم ہے۔

اس کے استعمال سے انسانی زندگیاں محفوظ نہیں اور پھر اس پر صرف مذمت کر کے بات کو دفن کر دینا یہ ہی برسوں سے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کی نشانی ہے مذمت وہ لفظ ہے جس کو ادا کرنے میں ہر ایک کو آسانی محسوس ہوتی ہے اور جس کو ادا کرنے سے تمام حکمران اپنے فرض سے نجات حاصل کر لیتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر شام فلسطین عراق اور جہاں جہاں بھی مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کو بند کرانے کے لئے عالم اسلام خا ص کر پاکستان سعودی عرب جو دنیا میں اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں جن کی اہمیت یور پی ممالک میں اثر رکھتی ہے۔

ان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت تمام طاقتوار ممالک کو امریکہ اور بھارت کی انتہا پسند حکومتوں کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی اور تمام مسلم ممالک کے علماء کرام کو بھی دہشت گردی انتہا پسندی ظلم و ستم کے خلاف اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Dunya Main Musalmanoon Ka Behta Lahu is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 July 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.