ایگ بوائے

آج آسٹریلوی سینیٹر کو فارغ کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لاکھوں لوگ ول کنولی (ایگ بوائے عالمی ہیرو ) کے حمایتی بن کر چھا رہیں ہیں تو کیوں۔۔۔ ؟؟؟

طیبہ ثناء جمعہ 22 مارچ 2019

egg boy
اٹھو انسانیت کے لئے بڑھو 
ظلم کے خلاف آواز اٹھاوٴ 
اسلام فوبیا۔۔۔دہشت گرد۔۔۔دہشت گرد کا واقعی کوئی مذہب نہیں ہوتا۔۔۔میڈیا روزانہ عالمی سطح پر ہونے والی ناانصافیوں یا کارہائے نمایاں ادا کرنے والوں کی رپورٹس دیتا ہے۔ وہیں دل خوش ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کا ایک دل دہلا دینے والا انتہائی سفاک سانحہ یوں ہی تو چلتے چلتے ہماری زندگیوں میں نہیں در آیا۔

۔۔ یہ ایک باقاعدہ تربیت تھی۔۔۔جس نے تمام انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔ 
 ہر دل فگار تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ زخم مندمل نہیں ہوتے مگر وقت ایسے کام کرنے یا کروانے والوں کو زیادہ دیر اپنے پروں میں نہیں چھپا کر رکھتا۔ وہ تمام غرور و تمکنت رتبے کو اپنی جھولی سے جھٹک دیتا ہے۔۔۔ہاں میں نے ٹی وی کھولا مختلف چینلز میں دکھایا جارہا تھا کہ کیسے سینیٹر کے سر پر انڈا پھوڑنے والے لڑکے ” ول کنولی “ نے اپنی اس جرآت دلیرانہ پر تھپڑ کھایا سکیورٹی سے پٹائی کروائی۔

(جاری ہے)

۔۔ اور سہی۔۔۔اور عالم دنیا کو بتا دیا کہ انسانیت تو انسانیت ہوتی ہے۔چالیس ہزار ڈالر فنڈز کے نام پر اکھٹے ہوئے جو اس عالمی ہیرو نے شہداء کے لواحقین کے حوالے کروا دئیے۔ لوگو !... رب کی رحمت نے جوش کھایا۔ ننھے سے دل میں ڈالا کہ اس ظلم کا کچھ تو جواب دے۔حساس من کیا کیا سوچتا ہو گا۔۔؟ پاک صاف شفاف دل۔۔۔ریا ، ظلم، بغض و حسد سے عاری دل۔۔۔

ہونہہ۔۔دماغ منصوبے بناتا ہے۔۔ دل آمادہ کرتا ہے تو اعضاء رئیسہ شر و خیر پر چل پڑتے ہیں۔ بڑے موزی کو مارا جس نے نفس عمارہ کو مارا۔ 
 اے ظلم کتنا بڑھے گا تو 
 دیکھ تجھ کو مٹانے ایگ بوائے آگیا 
 ہیرو بن کر چھا گیا 
 آج آسٹریلوی سینیٹر کو فارغ کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لاکھوں لوگ ول کنولی (ایگ بوائے عالمی ہیرو ) کے حمایتی بن کر چھا رہیں ہیں تو کیوں۔

۔۔ ؟؟؟
 اے ظلم تو 
 منہ چھپا کے
 بیڑیوں میں قید ہے 
 میں انسانیت ہوں 
 فضاوٴں میں سانس لیتا 
 زمین پر چلتا 
 ہوا میں اڑتا 
 حدود و قیود سے مبرا ہو کر 
 تخیل کا جامہ زیب تن کیئے
 پرواز میری
 انداز میرا
 سب آزادانہ 
 بالآخر ظلم مٹ کر رہے گا

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

egg boy is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.