
حسد کے بجائے دعا
دیہاتی آدمی نے پوچھا اکبر بادشاه کو کس نے دیا ہے۔ بتانے والے نے بتایا کہ خدا نے۔ دیہاتی نے کہا کہ پهر ہم بهی اکبر کے بجائے خدا ہی سے کیوں نہ مانگیں
جمعرات 5 اکتوبر 2017

اس کے بعد وه ایک روز اپنے گهر سے نکلا اور سنسان جنگل کی طرف چلا گیا۔ وہاں جا کر اس نے اپنا میلا کپڑا زمین پر بچهایا اور اس پر بیٹھ کر خدا سے دعا کرنے لگا۔ اس نے اپنی دیہاتی زبان میں کہا : اے اکبر کو دینے والے، مجهے بهی دیدے۔ وه اسی طرح دعا کرتا رہا۔ یہاں تک کہ جب وه فارغ ہوا اور اس نے اپنا کپڑا اٹهایا تو اس کے نیچے اشرفیوں کی بهری ہوئی تهیلی موجود تهی۔
(جاری ہے)
آج یہ حالت ہے کہ جب بهی کوئی شخص یہ دیکهتا ہے کہ دوسرا آدمی اس سے بڑھ گیا ہے، خواه یہ بڑهنا مال کے اعتبار سے ہو یاحیثیت کے اعتبار سے، تو فوراً وه حسد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس کے سینے میں بڑهنے والے آدمی کے خلاف نفرت اور جلن کی کبهی نہ ختم ہونے والی آگ بهڑک اٹهتی ہے۔ حسد اور جلن میں مبتلا ہونے والے لوگ اگر یہ سمجھیں کہ کسی کو جو کچھ ملا ہے وه خدا کے دیئے سے ملا ہے، وہی کم بهی دیتا ہے اور وہی زیاده بهی دیتا ہے،تو وه بهی وہی کریں جو مذکوره دیہاتی نے کیا۔ پانے والے انسان کے بجائے دینے والے خدا کی طرف دوڑیں۔ وه خدا کو پکارتے ہوئے کہیں کہ جس طرح تونے میرے بهائی کو دیا ہے اسی طرح تو مجهے بهی دیدے۔ اگر لوگوں میں یہ مزاج آ جائے تو سماج کی تمام برائیاں اپنے آپ ختم ہو جائیں۔
کسی کی بڑائی کو دیکهہ کر اپنی کمی کا احساس ابهرنا بذات خود ایک فطری جذبہ ہے۔ اس جذبہ کا رخ اگر خدا کی طرف ہو تو وه صحیح ہے اور اگر اس کا رخ آدمی کی طرف ہو تو غلط۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Hadad kay bajaey dua is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 October 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.