کشمیر بھارت کی تباہی ہے

اگر بھارت نے اسی طرح کرفیو کی آڑ میں ظلم و جبر جاری رکھا تو میں یقین سے کہتی ہوں کہ کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کو جس جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا بھارت پاکستان سے جنگ کو بھول جائے گا

Shafaq Kazmi شفق کاظمی پیر 24 فروری 2020

Kashmir Bharat ki tabahi hai
میں اتنا جانتی ہوں کہ اگر کوئی ریاست کسی قابض علاقے کو ہڑپ کرنے کی خاطر اس علاقے میں بسنے والی عوام پر ظلم کرے وہاں خواتین کی تذلیل کرے تو ریاست کے ان اقدامات کے خلاف اس علاقے میں بسنے والی عوام کا ری ایکشن بھی آتا ہے لیکن یہ کشمیر کی عوام کا صبر ہے کہ وہ سالوں سے ایسی ظالم ریاست کے ظلم جبر تلے دبے ہونے کے باوجود ایک عرصے سے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ ایک نا مکمل ایجنڈے کو مکمل کریں جس کا نام کشمیر ہے۔

۔۔!!!
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی عوام کو بھی اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام بڑے ممالک میں شیطان حکومت کر رہے ہیں ان شیطانوں کی خواہش ہے کے کہ دنیا کے ہر اس کمزور ملک میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جائے جہاں ان شیطانوں نے قبضہ کر رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کی عوام اس بات کو بھی سمجھ چکی ہے کہ اگر کشمیر کو آزاد کرانا ہے تو ہمیں دنیا کی طرف سے منہ پھیر کر اپنی آزادی کی تحریک کو عملی طور پر کامیاب بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

۔!!!
یہ ہی وجہ تھی کشمیر کے نوجوانوں کو بھارت افواج کے ظلم و ستم نے اس نہج پر پہنچا دیا کہ ایک نوجوان جس کا نام عادل_احمد_ڈار ہے اس نے خود کو بھارتی افواج کی بسوں کے قریب اڑا دیا لیکن اس سب کے دوران بھارت کو اپنا وہ ظلم و ستم دکھائی نہیں دیا جو ایک عرصے سے بھارت کی جانب سے کشمیر کی عوام پر جاری ہے بلکہ اس کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا گیا۔

۔۔!!!
لیکن بھارت نے الزام عائد کر کے جو کچھ پاکستان مخالف کیا اور کمایا اس پر مجھے تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں وہ دنیا کے سامنے ہے لیکن اس وقت میں بھارت کو تباہی کی طرف بڑھتے دیکھ رہی ہوں اندرون کشمیر جو 200 روز سے بھارت نے کرفیو لگا رکھا ہے اس کرفیو کے دوران جاری بھارتی ظلم و جبر نے کشمیر کے بہت سے نوجوانوں کو عادل_احمد_ڈار بنا ڈالا ہے اگر بھارت نے اسی طرح کرفیو کی آڑ میں ظلم و جبر جاری رکھا تو میں یقین سے کہتی ہوں کہ کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کو جس جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا بھارت پاکستان سے جنگ کو بھول جائے گا آئے روز کشمیر میں نوجوان اس ظلم کے بدلے بھارتی افواج کو چن چن کر نشانہ بنائے گیں اس وقت پھر یہ عالمی دہشتگرد نریندر مودی اور اس کے حرام نطفے کی پیداوار بپن روت پاکستان پاکستان کا چورن بھارتی عوام کو کھلانے کی کوشش کریں گے۔

۔۔!!!
اگر بھارتی عوام میں سمجھ ہے تو کشمیر پر اس نتیجے سے بچنے کے لیے اپنی حکومت اور افواج سے اتنا پوچھ لے کہ اگر کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے تو کرفیو کیوں نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ میڈیا بھارتی سیاست دانوں کو کیوں نہیں جانے دیا جا رہا۔ مودی کے کشمیر میں سب اچھے کا راگ بھارت کے لیے کس حد تک خطرناک ہے یہ آنے والے چند روز میں بھارتی عوام پر عیاں ہو جائے گا مودی واحد شخص ہے جو بھارت کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کے معاملے میں اپنی افواج اور عوام کو مروائے گا اور آر ایس ایس اس سب کے باوجود نریندر مودی کو ویر چکرا ایوارڈ سے نوازے گی۔۔۔!!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Kashmir Bharat ki tabahi hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 February 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.