
کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم
بھارت پولیس اور فوج کے ذریعے سے مقبوضہ کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کر نا چاہتا ہے اور وہ عوام کو اپنے مطالبات لے کر سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے
پیر 7 اگست 2017

(جاری ہے)
کشمیریت کا دائرہ اس کی نظر میں صرف یہ ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی اور قربانیوں کو فراموش کر کے بھارت کے غلام بن جائیںان کے نزدیک ” کشمیریت“ ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے ظلم سہنے اور اپنے جائز حقوق سے دست بردار ہونے کا نام ہے۔
جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ و مظلوم شہریوں کی شہادت ایک لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت نے کشمیر یوں کے دلوں سے جدو جہد آزادی کا جذبہ ختم کرنے کیلئے ان کی نسل کشی کا ہولناک سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔جبکہ بھارتی قابض فوج نہتے شہریوں کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ اب تک بھارتی درندہ صفت ا فواج جن لا تعداد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے ان میں بڑی تعداد ان مظلوم عوام کی ہے جنہیں محض لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے درندگی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ ہر روز کارروائی کی آڑ میں جوانوں کو شہید کرنا بھارتی فوج نے اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے اور کوئی غیر انسانی اقدام کے خلاف آواز اٹھانے والا نہیں جو بھارت کو حقوق انسانی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کرنے سے روکے۔ظلم تو یہ ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کی اموات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی جاتی ہے ان پر آنسو گیس کے گولے پھینک کر اور ربڑ کی گولیاں چلا کر زخمی کر دیا جاتا ہے۔ حقوق انسانی تنظیم کی ایک عالمی رپورٹ کے مطابق آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں سے سیکڑوں کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں ہزاروں بیشتر جسمانی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور علاج و معالجے کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے امراض میں افاقہ ہونے کی بجائے ، اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔بھارتی قابض افواج کا ظلم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے بلکہ کشمیریوں کو جدو جہد آزادی سے روکنے کے لئے اسرائیلی فوج سے بھی بھارتی فوجیوں کو مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے لئے ٹریننگ دلوائی گئی ہے، اس مقصد کیلئے گزشتہ کئی سالوں کے دوران ہزاروں بھارتی فوجی تربیت کے لئے اسرائیل جا چکے ہیں، تا کہ وہ بھی فلسطین کے طرز پر مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھا سکیں۔بھارت میں بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے کشمیریوں کیخلاف ظلم کی لہر شدید ہو چکی ہے کیونکہ پہلی بار مقبوضہ کشمیر ریاست میں فرقہ پرست ٹولے کو نقب زنی کا موقع ملا اور وہ ریاستی انتخابات میں تاریخ میں پہلی بار پندرہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت میں کشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے حالانکہ نریندر مودی نے اپنے دورہ کشمیر کے دوران دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا لیکن وہ پیکج بھی فراڈ نکلا اور کشمیریوں نے اسے مسترد کر دیا مودی کے مقبوضہ وادی میں آمد کے وقت پورے علاقے میں کرفیو لگا دیا تھا اس کے باوجود کشمیریوں کے احتجاجی مظاہروں نے فرقہ پرست وزیر اعظم کو بھی بوکھلا کررکھ دیا بلکہ نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر بھی برطانوی پارلیمنٹ بھی ان کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی تھی اور مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دی گئی تھی۔ مودی کی برطانیہ آمد پر ” قاتل مودی“ کے نعرے لگائے گئے بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے ملین مارچ کے ذریعے دنیا کو یہ باور کروایا کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، اسے کشمیر کو آزادی دینا ہو گی وگرنہ بھارت ماتا کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ کشمیریوں کی جدو جہد کا خوشگوار پہلو یہ ہے کہ اب سکھ بھی ان کے ہمراہ ہو گئے ہیں جس نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اب بھارتی قابض افواج کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو مزید نہیں دبا سکتیں برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو اس قدر تقویت دی کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں کشمیر کمیٹی نے کوئی کام نہیں کیا پاکستان کو اس وقت کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی واضح کرنا ہوگئی اب کشمیر باتوں سے حل نہیں ہونے والا اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ۔ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسلامی دہشت گردی کالفظ استعمال کرناناقابل برداشت ہے۔ نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں سندھ طاس معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ،بقا کا مسئلہ ہے اس پر کھیل تماشا نہیں ہونا چاہئے۔کشمیرسب تنظیموں اور حکومت کی بھی ترجیح بننی چاہئے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Kashmirion Par Bharti Foj Ke Mazalim is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 August 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.