
مریم اور فاطمہ
سڑک کراس کرتے ہی نو دس سال کی وہ چاروں میلی کچیلی بچیاں ہاتھ پھیلائے میرے سامنے آکھڑی ہوئیں۔ ”آج تو پیسے دوگی نا؟؟“ ”آج تو“ کے الفاظ سن کر میں ٹھٹھک گئی
فرحانہ صادق
جمعرات 22 جون 2017

(جاری ہے)
میں نے انہیں مسکراتے ہوئے اوکے کہا اور ہینڈ بیگ کی زپ کھول لی۔ ”تمہارا نام کیا ہے؟“ میں نے بیگ میں کھلے پیسوں کی تلاش کرتے ہوئے سرسری طور پر ایک بچی سے پوچھا۔
”مریم!“ ”اچھا، اور تمہارا؟؟؟“ چالیس روپے چن کر میں نے مٹھی میں دبائے اور دوسری بچی سے پوچھا۔ عجیب بات یہ ہوئی کہ وہ بچی میرا سوال سن کر گھبرا گئی اور اپنی اسی ساتھی کو دیکھنے لگی جو اپنی حرکات سے چالاک لگ رہی تھی۔ اس نے جھک کر اس کے کان میں کہا: ”پھاتما کہہ دو۔“ ”پھاتما!!“ اس نے ہلکی آواز میں جھوٹ بول دیا۔ ”نہیں، یہ تو تمہارا نام نہیں ہے“ میں نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا، ”تم نے تو اپنا کچھ اور نام بتایا تھا“ میں نے بھی چال چلی۔ ”میں نے کیا نام بتایا تھا؟؟“ ”میں کیوں بتاؤں کیا بتایا تھا، تم خود بتاؤ اپنا نام“ ”نئیں میرا نام پھاتما ہی ہے باجی“ اس نے اصرار کیا۔ ”اچھا ٹھیک ہے، چلو پھر تم اپنا نام بتاؤ“ میں نے تیسری بچی کی طرف دیکھ کر پوچھا تو وہ سب چپ ہوگئیں۔ میرے ذہن میں ایک جھماکا ہوا، کہیں یہ بے چاریاں اغوا شدہ تو نہیں۔ یقینا بردہ فروشوں نے انہیں بیچ دیا ہوگا اور جن فقیروں کے سردار نے انہیں خرید کر اس دھندے پر لگایا ہوگا اس نے انہیں سختی سے منع کر دیا ہوگا کہ اپنا اصل نام نہ بتانا۔ ”ٹھیک ہے مت بتاؤ اپنے نام، میں یہ پیسے واپس رکھ لیتی ہوں“ میں نے نوٹ لہرا کر بیگ کی طرف ہاتھ بڑھایا۔ ”نئیں نئیں باجی، میرا نام سنیتا ہے“ سب سے چھوٹی بولی۔ ”اور میرا پوجا! !“ جنہوں نے اپنا نام مریم اور پھاتما بتایا تھا وہ اب بھی تذبذب کا شکار تھیں۔ ”اور تم دونوں کا نام کیا ہے....؟؟“ ”میرا سری دیوی اور یہ میری بھین لچھمی....“ ”ہمممم.... تو تم اپنے نام غلط کیوں بتاتے ہو؟“ اسی بچی نے ہچکچاتے ہوئے دھیمی آواز میں کہا ”کیوں کہ باجی! پھر کوئی ہمیں مجدا کے آگے کھڑا نئیں ہونے دیتا اور کوئی اچھوت بول کر پیسے بھی نئیں دیتا۔“ ”اچھا اچھا یہ لو“ میں نے ان کے معصوم شکوے سے گھبرا کر جلدی سے چاروں کو الگ الگ نوٹ پکڑائے اور گھر کی طرف تیز قدم بڑھا دیے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Maryam aor Fatima is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 June 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.