
پیپلز پارٹی تاریخ کے بدترین بحران کا شکار
ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات تو ہر محفل میں زیربحث آ رہے ہیں مگر کوئی شخص یہ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کس بات پر شروع ہوئے ہیں
جمعہ 22 مئی 2015

تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات میں ”دھاندلی“ دھاندلی کا شور مچا کر دھرنا سیاست شروع کی جو دھرنا سے تبدیل ہو کر پانی پت کی لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور اس دوران میڈیا و سیاست کے ”رودالیوں“ نے ایک شور قیامت برپا کر رکھا تھا۔ نجی ٹی وی چینلوں پر رودال نسل کے ٹاک شو نے پورا کر دیا ہے۔ ٹاک شوز کی ”رودال“ گروپ نے بھی ایک آواز بن کر اپنے فرائض سرانجام دیئے اور دن رات دھاندلی دھاندلی کی مالا جپنے لگے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام تک میڈیا اور رودالیوں نے ایک شور قیامت برپا رکھا تھا اب جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے مگر تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے ثابت ہو سکے کہ انتخابات میں کوئی ملک گیر دھاندلی ہوئی ہے جہاں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی ثبوت نہیں پیش کیا جا سکا وہاں نجی ٹی وی چینلوں پر رودالی نسل کے ٹاک شوز گروپ کی جانب سے بھی کوئی ایسی چیز سامنے نہیں لائی جا سکی ہے جس سے انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت ہو سکے۔
(جاری ہے)
عمران خان کے پی کے میں تو عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے اب پاکستان کے عوام کو سازشوں سے آگاہ کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ کون کون اور کہاں کہاں سے سازش کر رہا ہے۔ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا جو کچھ کہہ رہا ہے اس سے بھی سازش کی بو آ رہی ہے اور بعض لوگ ذوالفقار مرزا کو پیپلز پارٹی کا جام صادق ٹو قرار دے رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات تو ہر محفل میں زیربحث آ رہے ہیں مگر کوئی شخص یہ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کس بات پر شروع ہوئے ہیں اور ان کا انجام کیا ہو گیا۔ پیپلز پارٹی تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے جہاں عوام کی ترقی کے لئے انقلابی منصوبے شروع کر رکھے ہیں وہاں جنوبی پنجاب سے گورنر بھی نامزد کر دیا ہے۔ پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ سرائیکی علاقے کے ایک مقبول لیڈر ہیں اور ان کی نامزدگی سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل سے حکام اعلیٰ کو بہتر انداز میں آگاہ کیا جائے گا موجودہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے علاقے میں بڑے بڑے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے آنے تک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ تحریک انصاف کے لوگوں کی صورتحال تو یہ ہو گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پرنٹنگ کارپوریشن کے ایک معمولی ملازم ”پپو“ جو کہ پرنٹنگ کارپوریشن نے بائینڈنگ کے لئے عارضی طور پر رکھا تھا اس کو ایشو بنا لیا گیا ہے ”پپو“ نام معمولی ملازم کس طرح ملک گیر دھاندلی کا سبب بن سکتا ہے۔ تحریک انصاف کی اس بات سے تو صرف ”جگ ہنسائی“ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام بہت باشعور ہو چکے ہیں اور دھاندلی دھاندلی کا شور مچا کر کوئی ”مداری“ دھوکہ نہیں کر سکتا ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن نے جو کام شروع کیا ہے اس سے سب کچھ صاف ہو کر سامنے آ جائے گا اور مداری قسم کے سیاست دان اور رودالی نسل کے ٹاک شو کرنے والے تمام لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے بعض نے تو بے نقاب ہونے سے پہلے ہی حکومت کے خلاف نئے نئے محاذ کھولنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے مگر پاکستان کے عوام ترقی کے دشمنوں کی ہر چال ناکام بنا دیں گے کیونکہ خوشحالی ہی تمام مسائل کو ختم کر سکتی ہے جس سے غریب آدمی کی حالت تبدیل ہوسکتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Peoples Party Tareekh K Bad Tareen Bohraan Ka Shikar is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 May 2015 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.