
پیوٹن کا روس
عالمی معاملات میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے
ہفتہ 16 اپریل 2016

(جاری ہے)
اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا پر چڑھائی کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کو موت کی نیند سلادیا۔
شدید عوامی دباؤ امریکہ نے شام پر براہ راست جنگ مسلط تونہ کی لیکن اس نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وہاں آگ اور خون کا کھیل شروع کروایا۔ اس دوران روس نے امریکہ کے مقابلے میں عالمی کردار ادا کرنے کی کوشش نہ کی۔پیوٹین روس کا کھویامقام واپس دلوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔ ان کے انقلابی اقدامات کے باعث ہی روس دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہاہے۔ امریکہ کے اتحادیوں اور بعض خلیجی ممالک نے بشارلاسد کی حکومت گرانے کیلئے شام میں خانہ جنگی شروع کروادی۔سعودی عرب نواز جنگجوؤں کے ساتھ داعش کے دہشت گرد بھی شام میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس نے اپنے دیرینہ حلیف بشارالاسد کی حکومت بچانے کے لئے داعش اوردیگر جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ اس نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شام میں اپنی فوجیں داخل کیں۔ روسی امداد کے باعث شامی حکومت کو مضبوط سہارا ملا اوروہ اپنے کھوئے علاقوں پردوبارہ قبضہ کرنے لگی۔ شام میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے باعث روس کا عالمی مقام اور کردار بلند ہوا۔ روس کی بشارالاسد کی مدد کرنے کی دو وجوہات تھیں۔اپنے دیرینہ حلیف بشارالاسد کی حکومت برقرار رکھنے کی کوشش کرنا۔ دوسرا مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنا۔ وقت نے ثابت کیا کہ روس کافیصلہ درست اور بروقت اقدام تھا کہ کیونکہ اس نے مختصرعرصے میں بڑی کامیابیان حاصل کیں۔ اب اس نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ شام میں ا پنی کارروائیوں کو محدود کرنے جارہاہے۔ بشارالاسد مخالف قوتین ان کی حکومت کو ختم کرکے اپنی حمایت یافتہ حکومت لانا چاہتی ہیں تو دوسری جانب داعش جیسی شدت تنظیمیں شام پر قبضہ کرکے اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ روس کسی صورت میں میں یہ نہیں چاہتا کہ امریکہ کے اتحادیوں سمیت داعش جیسی شدت پسند تنظیمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ اس لئے روس صدر بیوٹن کی قیادت میں اس جنگ کوجیتنے کی بھرپور کوش کررہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ صدر بیوٹن روس کاکھویامقام واپس دلوانے میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Putin Ka Russia is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 April 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.