ریگولیٹرز کا نیسلے فیکٹری کا دورہ, جانییے ان کا کیا کہنا ہے

پیر 24 جون 2019

Regulators Ka Nestle Ka Dora
ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں خالص اور محفوظ دودھ کا حصول ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔ ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ پاکستان میں فروخت ہونے والا زیادہ تر دودھ آلودہ ماحول سے متاثرہ ہوتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا زہر آلود دودھ پاکستان کی 90 فیصد مارکیٹ گھیرے ہوئے ہے۔ اس کے باوجود ایسے دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کے چیک اور بیلنس کا نظام موجود نہیں ہے۔

عام تاثر یہ ہے کہ دودھ کو ابالنے سے اس میں موجود بیکٹیریا اور جراسیم مر جاتی ہیں، اسی باعث صارفین کی اکثریت کھلے دودھ کو ترجیح دیتی ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی لوگوں کیلئے اپنے اہل خانہ کیلئے خالص اور معیاری دودھ کا حصول ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نیسلے نے 1988 میں ملک پیک کے شیئرز کی خریداری کرکے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

نیسلے نے پاکستان میں قدم رکھنے کے بعد یہاں کی ڈیری انڈسٹری میں انقلاب برپا کر دیا اور معیاری ڈبے والے دودھ کی صنعت کے فروغ کیلئے نئے دروازے کھولے۔

پاکستان میں قدم رکھنے کے بعد اس آج تک نیسلے نے ہمیشہ خود کو سب سے زیادہ معیاری اور صحت بخش دودھ فراہم کرنے والی بھروسہ مند کمپنی کے طور پر منوایا ہے۔ ڈیری مصنوعات ہماری روزمرہ زندگی کیلئے بہت ضروری ہیں، اور نیسلے نے معیاری و خالص دودھ فراہمی کرکے صارفین کی پسندیدہ اور سب سے قابل بھروسہ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیسلے نے ہمیشہ سے بھرپور جوش و جذبے کیساتھ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

نیسلے معیاری و خالص دودھ کی فراہمی کیلئے ناصرف ڈیری فارمرز کیساتھ مل کر کام کرتی ہے، بلکہ ساتھ ساتھ ڈیری فارمنگ کمیونٹی کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ نیسلے کی تمام ڈیری مصنوعات کیلئے دودھ بنیادی جزو ہے۔ نیسلے پاکستان میں معیاری و خاٖص دودھ کی فراہمی کیلئے سالانہ 180 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرتی ہے۔ لوگوں کو کم قیمت پر مگر معیاری و خالص دودھ فراہم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، تاہم نیسلے ہمیشہ سے اس چیلنج پر پورا اترتے آئی ہے، اور دیگر ڈیری کمپنیوں کیلئے ایک بہترین مثال بھی ثابت ہوئی ہے۔

اپنی معیاری ڈیری مصنوعات کے باعث ہی نیسلے نے لوگوں کا بھروسہ اور اعتماد جیتا ہے۔

کئی برس سے نیسلے اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ  آپ کے کچن تک خالص اور معیاری دودھ ہی پہنچے۔ اس مقصد کیلئے سپلائی چین کے ہر قدم کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ نیسلے روزانہ کی بنیاد پر براہ راست ڈیری فارمرز سے اعلی معیاری دودھ حاصل کرکے اسے اپنے پراسیسنگ سینٹرز بھیجتی ہے، جہاں اسے صارفین تک پہنچانے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

ڈیری فارمرز سے حاصل کردہ دودھ کو  پراسیسنگ سینٹرز تک پہنچانے کے عمل کے دوران دودھ کے درجہ حرارت کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جاتا ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس بات کا مشاہدہ کرنے کا موقع میسر آیا کہ کیسے پاسچرائیزیشن اور یو ایچ ٹی عمل کے ذریعے دودھ کو محفوظ بنایا جاتا ہے اور پھر اس دودھ کو صارفین تک پہنچانے کیلئے پیک کیا جاتا ہے۔

نیسلے کی فیکٹری میں یہ تمام عمل انتہائی معیاری انداز میں انجام دیا جاتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صارفین کو معیاری اور خالص دودھ کی فراہمی کیلئے مسلسل بہتری کی کوشش جاری رکھی جاتی ہے۔
ناصرف عوام، بلکہ سرکاری حکام بھی نیسلے کے بہتیرن معیار کی تصدیق کرتے ہیں۔ نیسلے نے ہمیشہ سے سب کیلئے اپنے پیداواری یونٹس کے دروازے کھلے رکھیں ہیں، تاکہ لوگ آئیں اور اپنی آنکھ سے دیکھیں کہ نیسلے کبھی بھی معیار پر سمجھوتا نہیں کرتی۔ نیسلے نے کبھی بھی معیار پر سمجھوتا نہیں کیا، اور پمیشہ اپنے صارفین کو بہترین اور خالص ڈیری مصنوعات فراہم کی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Regulators Ka Nestle Ka Dora is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 June 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.