
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- تحقیقاتی فیچرز
- سیلاب سے متاثرہ 9اضلاع کے سکولوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
سیلاب سے متاثرہ 9اضلاع کے سکولوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
صرف دو اضلاع میں نقصان کامالی تخمینہ13.026ملین تک پہنچ گیا۔۔۔۔ ڈی جی خان میں 82‘لیہ 158‘میانوالی 75،راجن پور82،مظفر گڑھ 39،جھنگ 65،بھکر 7،رحیم یار خان 25‘ خوشاب میں 89سکول شدید متاثر ہوئے ‘وزیراعلیٰ نے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی
ثناء اللہ ناگرہ
منگل 11 اگست 2015

(جاری ہے)
لیہ کے 1665سکولوں میں 158،میانوالی کے 1208سکولوں میں75،راجن پورکے 1156میں82سکول،مظفر گڑھ کے 2093میں 39سکول،جھنگ کے 1601سکولوں میں 65سکول،بھکر کے 1344میں 7سکول،رحیم یار خان کے 3244میں 25جبکہ ضلع خوشاب کے 993سکولوں میں سے 89سکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔ان سکولوں میں طلباء و طالبات کے پرائمری سکولوں کی تعداد 504،ایلیمنٹری 69جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی تعداد 49ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے متاثر ہونے والے 622سکولوں میں 95849طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں،اسی طرح سیلاب زدہ اضلاع میں 144سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 15707افراد کو امدای سرگرمیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ضلع لیہ کے سکولوں میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں8379افراد،میانوالی 124،راجن پور2351،مظفر گڑھ552،رحیم یار خان4101جبکہ خوشاب کے سکولوں میں قائم کیے گئے متاثرین سیلاب کے ریلیف کیمپوں میں 200افراد کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے تباہ حال سکولوں میں تاحال پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث صرف دو اضلاع کے علاوہ باقی اضلاع کے سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سروے کے تحت نقصانات کا مالی تخمینہ لگائے گئے اضلاع میں ضلع بھکر کے متاثرہ سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ 3.026ملین جبکہ رحیم یار خان کے سکولوں کا تخمینہ10ملین روپے لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر ہونے والے سکولوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پربھی پیش کی جا رہی ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Selab Se Mutasira 9 Izlaa K Sachools Ki Report Wazir e Aala Ko Pesh is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 August 2015 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.