
ترقیاتی و تعمیراتی منصوبے روشن کل ضمانت
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب حکومت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین بھی یقینا فن تعمیر اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوگا جس سے لاہور میں دور حاضر کی تعمیروترقی میں ایک اضافہ ہوگا
منگل 9 مئی 2017

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب حکومت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین بھی یقینا فن تعمیر اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوگا جس سے لاہور میں دور حاضر کی تعمیروترقی میں ایک اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ پایہ تکمیل پر پہنچنے کے بعد عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کلچر میں واضح تبدیلی آئے گی۔ بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آس پاس کے علاقوں میں گردوغبار اور جگہ جگہ رکاوٹوں کی وجہ سے عوام وقتی طورپر اگرچہ بہت سے مسائل و مشکلات کا شکار ہوتے ہیں انہیں روزمرہ زندگی کے معمولات میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی LTC شہر میں اربن روٹس اور نواحی علاقوں میں مسافروں کو عالمی معیار کی آرام دہ، محفوظ اور معیاری ایئرکنڈیشن بس سروس مہیا کرر ہی ہے۔ لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایل ٹی سی کی مربوط منصوبہ بنی کے بعد آئندہ سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں سکول بس پروجیکٹ‘ ڈرائیورز ٹریننگ پروگرام‘ پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے حامل منصوبہ جات شامل کئے گئے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس تک آگاہی و معلومات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ مسائل سے چھٹکارا پا سکیں۔ اس کیلئے عوامی نمائندوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ان منصوبوں کی افادیت بڑھا سکتی ہے۔ کیونکہ اگر عوام تمام صورتحال سے آگاہ ہوگی تو یقینا وہ ان سے ضرور مستفید ہونے کا سوچے گی۔ جس طرح سی پیک کی کامیاب تکمیل نا صرف پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھولے گی اسی طرح مقامی سطح پرمکمل ہونے والے منصوبوں کے بھی عوام کے معیار زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ملک کے عوام کسی حد تک اس تمام صورتحال سے آگاہ ہیں اور باقی صوبوں کی حالت زار ان کے سامنے ہے۔ ملکی سطح پر اگر دیکھا جائے تو پاکستان کے سارے صوبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی منصوبوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ چترال سے کراچی تک لوگ اپنے صوبوں میں بھی ایسی ہی ترقی کے خواہاں ہیں۔اس لئے وطن عزیز کیلئے ضروری ہے ان تمام معاملات سے آگاہی کے بعد تعمیراتی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں اور ان کاموں کو جلد از جلد مکمل ہونے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں نا کہ اور مشکلات کو بڑھایا جائے۔ اگر مشکلات و مسائل کو عارضی سمجھتے ہوئے آئند کیلئے مفید تسلیم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں ان پر تنقید کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Taraqiyati o Tamreerati Mansobe is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 May 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.