ٹریفک پولیس لاہور: شہداء پولیس کی امین

تما م ہیروز کی یاد کو منانے کے لئے ٹریفک پولیس لاہور کے کمانڈر جناب کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی زیر سرپرستی ہر سال بہت خوبصورتی کے ساتھ انتہائی منظم طریقے سے پروگرام تشکیل دیا جاتا ہے جس میں شہدا کی فیملی کے ساتھ دن گذارا جاتا ہے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور سلامی دے کر، ان کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا جاتاہے

Hafiz Zohaib Tayyab حافظ ذوہیب طیب پیر 24 فروری 2020

traffic police Lahore: shuhada police ki amin
بلاشبہ شہید قوموں کا فخر ہوتے ہیں اور شہدا کے جسم سے رسنے والا لہو قوموں کے جذبوں کو مزید توانا کرتا ہے ۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہمارے جتنے بھی شہدا ء ہیں انہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سر زمین کی آبیاری کی ہے ۔ انہوں نے اپنی جان دے کر اس ملک کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور اسکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔

وہ قومیں بھی صفحہ ہستی پر ہمیشہ زندہ و جاوید رہتی ہیں جو اپنے شہدا کی قربانیوں کو بھولتی نہیں اور اپنے شہدا کی یاد کو زندہ رکھتی ہیں ۔ پاکستانی قوم کاشمار بھی ایسی قوموں میں ہوتا ہے جو اپنے شہدا کو اپنا ہیروز تسلیم کرتی ہے ۔یہی وہ وجہ ہے کہ ہم ہر سال ارض وطن پر قربانی ہونے والے اپنے ہیروز کی یاد کو مناتے ہیں ۔ شہید کیپٹن (ر) سید مبین احمد زیدی جیسا بہادر، نڈر اور بے باک افسر جس نے اپنی ماں، بیوی اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان اور اس کے باسیوں کے لئے اپنی جان کا نذارانہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ زاہد گوندل شہید اور ان کے دوسرے ساتھیوں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے محافظ ہماری حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔ 
ان تما م ہیروز کی یاد کو منانے کے لئے ٹریفک پولیس لاہور کے کمانڈر جناب کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی زیر سرپرستی ہر سال بہت خوبصورتی کے ساتھ انتہائی منظم طریقے سے پروگرام تشکیل دیا جاتا ہے جس میں شہدا کی فیملی کے ساتھ دن گذارا جاتا ہے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور سلامی دے کر، ان کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا جاتاہے اور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک یہ فریضہ بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔

گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سانحہ مال روڈ کے شہدا کو پُر جوش خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیف ٹریفک افسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہید ڈی۔آئی۔جی کیپٹن (ر)مبین احمد زیدی کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر شہید ڈی۔آئی۔جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی والدہ ، ایس۔

پی ٹریفک، ڈی۔ایس۔پیز سمیت ٹریفک وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ سی۔ٹی۔او کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم نے شہید مبین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ مناواں پولیس لائنز میں شہدا ء پولیس کے ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ بعد ازاں فیصل چوک مال روڈ پر شہداء مال روڈ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں سی۔

سی۔پی۔او لاہور ذوالفقار حمید ، سی۔ٹی۔او لاہور ، ڈی۔آئی۔جی آپریشنز سمیت ڈویژنل ایس۔پیز ، وارڈنز اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہدا کی یاد تازہ کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ 
شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری کے موقع پر چیف ٹریفک افسر کا کہنا تھا کہ کیپٹن مبین شہید ، زاہد گوندل اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے ۔

یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ پم اپنے شہدا کو نہیں بھولے اور نہ بھول سکتے ہیں ۔ تمام شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات محکمہ پولیس کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ شہید مبین ٹریفک وارڈنز سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یاد میں یہاں ہر آنکھ اشکبار ہے ۔
 شہدا ء کسی بھی ملک و قو م کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔ن کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جانوں کو نذرانہ دینے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے ۔ ان کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ شہدا قوم وملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں ۔ دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں ۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں فرائض سر انجام دینے والا ہر افسر و جوان شہید کیپٹن مبین کا سپاہی ہے جو ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر نے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہمیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ہم چودہ سو پولیس شہدا کے وارث ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کر دیا۔ ہم اپنے شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس بار کا بھی عہد کرتے ہیں کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

traffic police Lahore: shuhada police ki amin is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 February 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.