
ٹرمپ کے اختیارات محدود‘ روس پابندیوں کی زد میں؟
امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت۔۔۔ کانگریس کی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا شمالی کوریا اور ایران کے گرد بھی گھیر تنگ
بدھ 9 اگست 2017

امریکہ کے حالیہ الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر ایک رپورٹ نے جو تہلکہ مچایا اس کے اثرات اب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں سے دکھائی دے رہے ہیں،یہ بات کس حد تک حقیقت پر مبنی ہے کہ روس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی کی خفیہ ای میل چرا کر”وکی لیکس “ کو فراہم کیں جو الیکشن سے ایک ماہ پہلے منظر عام پر آئیں جس سے ہیلری کلنٹن کو شناخت بری طرح مجروح ہونے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہاں قطع نظر اس سے کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں مداخلت کی ہے یا نہیں لیکن امریکی ایوان نمائندگان نے 2016 ء کے امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روس کی مداخلت کی وجہ سے امریکی کانگریس میں ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کی تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا، یہ بل امریکی صدر کی روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی امیدوں کو مشکل میں ڈالتا دکھائی دے رہا ہے، نئے قانون کے تحت جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات بھی محدود ہوئے ہیں وہیں شمالی کوریا اور ایران پر بھی مزید پابندیاں عائد کرکے گھیرا تنگ کرنے کو شش کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
روس پر امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید سنگین ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ماضی میں بھی امریکہ کی طرف سے معاشی و مالی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی درآمدات پر پابندی لگا دی تھی جس کا نتیجہ مہنگائی میں اضافہ اور معیشت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کچھ نہیں نکلا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت میںآ نے سے سب کویہ محسوس ہوا ہے کہ وہ اپنے غیر سنجیدہ سے امریکہ کو روس کے سامنے کمزور نہ کردیں اور اب امریکہ کے طاقتور اداروں نے ٹرمپ اور روسی حکام کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے ہر طرح کے روابط کو دیکھا جارہا ہے اور ٹرمپ کو روس کے ساتھ ایک خاص حد سے زیادہ روابط رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکہ کا پہلا مقصد امریکہ کی عالمی بالادستی اور غلبہ کو ہر حال میں بحال رکھنا ہے اور اب ٹرمپ کے بیانات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کا اس بات پرایمان ہے کہ امریکہ ہی سب سے اعلیٰ ہے، حقیقت میں امریکی حکومت دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ جب چاہیں روس اور چین جیسے ممالک پر پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔ امریکہ یہ بھی ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اب بھی وہ اکیلا دنیا کے فیصلے کرنے کا اختیار کھتا ہے۔ لیکن یہاں تشویشناک امر یہ بھی ہے کہ جرمنی نے روس کے خلاف عائد امریکی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہو گا، لہذا واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ یورپ اور امریکہ کی باہمی ہم آہنگی سے تجویز کردہ پابندیوں پر موافقت کرے۔ روس کی جانب سے امریکی انتخاب میں مبینہ مداخلت کا ان دنوں بہت شور برپا ہے، تاہم روس شروع دن سے ہی امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کرتا آیا ہے، لہٰذا امریکہ کی طرف سے عائد کردہ نئی پابندیوں کے جواب میں روسی صدر پیوٹن نے ایک طرف امریکہ کو یکم ستمبر 2017ء سے پہلے اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دوسری جانب ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔ امریکہ کے حالیہ اقدامات پر روس جس طرح سخت ردعمل کا اظہار کررہا ہے اس سے یہ کشیدگی ماضی کی سردجنگ کی سطح پر پہنچ چکی ہے جو کہ خطے کیلئے بے حد خطرناک ثابت ہوگی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Trump Akhtiarat Mehdoood Roos Pabandion K Zad Main is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 August 2017 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.