
وزیر اعلیٰ شہباز شریف ان ایکشن
گندم خریداری مراکز پر چھاپے کسانوں کی محنت کی کمائی پٹواریوں کو ہڑپ نہیں کرنے دینگے
جمعہ 12 مئی 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے میں ہیڈ سلیمانکی گندم خریداری مرکز پر اچانک چھاپہ مارا۔وزیر اعلیٰ بغیر پروٹوکول عام کار میں بیٹھ کر گندم خریداری مرکز پہنچے اور مرکز پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔مقامی انتظامیہ اور پولیس وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طور پر لا علم رہی۔وزیر اعلیٰ نے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں اور باردانہ کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں کاشتکاروں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیں۔وزیر اعلیٰ نے گندم خریداری مرکز کے باہر ٹرک اور ٹرالیوں کی قطاروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان ٹرکوں اور ٹرالیوں سے گندم کو فوری طور پر آف لوڈ کرنے کی ہدایت کی۔
(جاری ہے)
رہنماؤں میں سرفہرست نام ملک محمد پرویز کا آتا ہے جوپارٹی کے لاہور کے صدر کے طور پر کئی سالوں سے محنت کرکے لاہور میں سیاسی کامیابیاں دلارہے ہیں اور کارگردگی میں دیگر ایم این ایز سے کوسوں آگے ہیں۔ملک پرویز صاحب تاجر برادری میں گہرا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔اور ہر مشکل وقت میں تاجر برادری سے گفت و شنید کی ذمہ داری ان کو ہی سونپی جاتی ہے مگر آج تک ان کو وزیر بنانا تودُور کوئی حکومتی عہدہ بھی نہیں دیا گیا۔انکے بعد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد علی کانام آتا ہے۔جو ملک پرویز کے بعد ن لیگ میں سب سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔محمد علی میاں کی چیمبر کی صدارت کے وقت پرویز مشرف صدر پاکستان اور میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔پرویز مشرف نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ انہیں لاہور چیمبر میں مدعو کیا جائے اور وہ تاجر برادری سے خطاب کریں لیکن سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود محمد علی میاں نے پرویز مشرف کو لاہور چیمبر نہ آنے دیا اور مجبوراََ پرویز مشرف کو کراچی چیمبر جا کر تقریر کرنا پڑی۔2011-12ء میں جب الیکشن کا طبل جنگ بجا تو اس وقت بھی ن لیگ اور تاجر برادری میں ایک برا خلاموجود تھا تو تب بھی محمد علی میاں کو مشیر وزیراعلیٰ بنا کر تاجر برادری کو یکجا اور ہم نوا کرنے کا ٹاسک دیا گیا اور حیرت انگیز طور پر محمد علی میاں نے صرف ایک سال میں تاجر برادری سے رابطوں ،میٹنگز اور جلسے منعقد کرنے کا وہ ریکارڈ قائم کیا جو آج تک قائم ہے اور جس کے نتیجے میں 2013ء میں تاجر برادری نے یکجا ہوکر ن لیگ کا ساتھ دیا۔2013 ء کے الیکش میں ہی محمد علی میاں کو پارٹی ہدایت کی کہ لاہور کے چارحلقوں سے صوبائی اسمبلی کے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں جوکہ کرادئیے گئے تاہم آخری وقت میں ٹکٹ ایک سیاسی رہنما کو دے دیا گیا۔پھر الیکشن کے موقع پر حمزہ شہباز شریف نے محمد علی میاں کو قومی و صوبائی حلقوں میں اپنے مہم انچارج کی ذمہ داری سونپی۔حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے کے اختتام پر محمد علی میاں کی ٹانگ فیکچر ہو گئی جس کی وجہ سے وہ 2 ماہ تک بستر سے لگے رہے۔
محمد علی میاں کی مسلم لیگ ن کے لئے اسی طرح کی مزید بے شمار خدمات اور قربانیوں کے باوجود ابھی تک کوئی بھی حکومتی ذمہ داری نہیں دی گئی جس پر لاہور کی تاجر برادری حیران ہے۔آج صورتحال بھی 2011ء سے مختلف نہیں ہے۔ اور جس بڑے پیمانے پر تاجربرادری ن لیگ سے نالاں لگتی ہے ،اس وقت محمدعلی میاں جیسی متحرک،زیرک اور تاجر برادری میں ہر دلعزیز شخصیت کی صلاحیتوں سے ن لیگ کو استفادہ کرنا چاہیے۔محمد اشرف بھٹی وہ واحد تاجر رہمنا ہیں جو کہ قیام پاکستان سے قبل سے مسلم لیگ سے منسلک ہیں۔تاجر برادری کے سینئر ترین لیڈر ہیں اور تاجر برادری کے مسائل کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔ایک وقت تھا کہ ن لیگ نے بھٹی صاحب کو لاہور سے ایم پی اے کی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا لیکن انہوں نے حفظ مراتب ملحوظ رکھتے ہوئے یہ ٹکٹ مرحوم حاجی مقصود بٹ کو دلوادیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اشرف بھٹی جیسے کہنہ مشق تاجر رہنما کو معاشی،ٹیکس پالیسی مرتب کرتے وقت مشاورت میں صف اول میں رکھا جائے۔اس کے علاوہ اور بھی کئی رہنما جیسے حاجی عبدالمنان،شاہد حسن شیخ،اور شیخ عرفان اقبال جیسی درجنوں شخصیت مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مسلم لیگ ن آنے والے دور میں کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
wazir e Ala Shehbaz Sharif In Action is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 May 2017 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.