
یومِ پاکستان کا پس منظر اور ہم
وائسرائے ہند یہ بھاپ چکا تھا کہ قائد اعظم 23 مارچ 1940 ءء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے ستائسویں اجلاس میں باقاعدہ اعلان کردینگے، انتظامیہ نے حالات خراب کرنے کے لئے فسادات کروائے
مفتی محی الدین احمد منصوری
پیر 23 مارچ 2020

(جاری ہے)
ملک خداداد پاکستان کا پس منظر روزِروشن کی طرح واضح ہے پھرآخر کیا وجہ ہے کہ ایک عشرے سے ملک خداداد پاکستان کو سکولر اسٹیٹ ثابت کرنے کی تابڑ ٹوڑ کوشش کی جارہی ہے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک پاکستان کا کوئی پس منظر نہیں بلکہ قائد کے اس عظیم نظرئے اور مقاصد کو تقویت پہنچانے کے بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت کنفیوزن پیدا کیا جارہاہے ، اسلامی تہذیب و تمدن بلکہ اسلامی تشخص کا مذاق اڑیا جارہا ہے اور بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک آزادی انگریز کے خلاف تھی اسلامی ریاست کے لئے نہیں تھی جبکہ بانی ء پاکستان فرماتے ہیں” پاکستان کا مطلب صرف آزادی ہی نہیں بلکہ اس کا مطلب اسلامی نظریہ بھی ہے “ ایسا لگتا ہے کہ ملحدین کی ایک جماعت بین الاقوامی سازش کے تحت ملکِ خداداد سے دین کو ختم کرنے کے منصوبے پر شدت سے عمل پیرا ہے جن کی بڑی تعداد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے وابستہ ہے وہ اکثر نعرہ لگاتے ہوئے نظرآتا ہے کہ ہمارا آئیڈیل مصطفے کمال پاشا ہے اور یہاں پاکستان میں روشن خیال اسلام چلے گا علماء کا دقیانوسی اسلام نہیں چلے گا، اصل میں ان لوگوں نے وہ داستانِ غم نہیں سنی انہیں ان جگرخراش حادثات کا ادراک نہیں کہ کیسے ہندوؤں اور سیکھوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا کیسے وحشانہ قتلِ عام سے شہر کے شہر بستیوں کے بستیاں اجاڑڈالی،اور کتنی مشکلوں کے ساتھ اسلامی ریاست کا قیام وجود میں آیا اسلامی تہذیب کی جگہ فرنگی تہذیب فواحش و منکرات اور عریانی پر مبنی ہندو تہذیب کے دلدادہ لوگ کیا جانے کہ ملک خداد پاکستان کا پس منظر کیا ہے، ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ ملکِ خداداد میں اسلام کے سیاسی و معاشی نظام کو نظرانداز کیا جارہاہے بلکہ قائداعظم کے بعد اس پاکستان پر ان موقع پرست سرکاری ملازمین اور نوکرشاہی نے غاصبانہ قبضہ کرلیا جو کبھی تحریک پاکستان کے حق میں نہیں تھے، اللہ بزرگ و برتر نے پاکستان کی شکل میں ہمیں ایک اسلامی ریاست عطاکیا تاکہ ہم اسلام کے سیاسی و معاشی نظام قائم کرسکیں اور دنیا کو ایک نمونہ دکھائیں، پاکستان لاکھوں شہیدوں اور ہمارے اسلاف کی امانت ہے اس دارالاسلام کو لادینیت اور لسانیت سے پاک کرنا ہر مسلمان اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے ہماری عزت وقار عظمت اسی پر مضمر ہے اور یہی قرار داد پاکستان کا ماخذ ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو اسلامی نہج پر مستحکم فرمائیں آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Youm e Pakistan ka Pass Manzar Or Hum is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 March 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.