
وائرس غیر سیاسی ہوتا ہے
بدھ 2 جون 2021

احتشام اعجاز بھلی
(جاری ہے)
عالمی طاقتوں میں جہاں بھارت کے دوست ممالک نے مدد بھجوائ وہاں پر ہمسایہ حریف ممالک مثلاً چین اور پاکستان نے بھی مدد کی پیشکش کی جس کو بھارت کی جانب سے قبول نہ کیا گیا اور نہ ہی شکریہ ادا کرنے کی زحمت کی گئ۔
اس وبا کے عالم میں مودی حکومت ان ٹویٹر اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لیۓ قانونی نوٹس بھجوانے میں مصروف رہی جنہوں نے اس حکومت کی کرونا سے نمٹنے کی ناقص حکمت عملی پر تنقید کی تھی۔
بھارت کے ایک نامور صحافی شیکھر نے ایک تجزیہ کیا جو اس صورت حال پر موزوں اترتا ہے۔ان کے بقول ”ہم اب واقف ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ،جے بولسنارو، نیتن یاہو یا نریندر مودی جیسی طاقتور کہلانےکی شوقین شخصیات میں ایک قدر مشرک ہے کہ ان کی پوری توجہ اپنے ووٹ بنک کو یکجا رکھنے پر مرکوز ہوتی ہے۔
مضبوط لیڈر کی آج کل ایک نشانی یہ بھی سمجھی جاتی ہے کہ وہ کبھی اپنی ناکامی یا چھوٹی سے چھوٹی کمزوری کا اعتراف نہیں کرتا بھلے اس کے آس پاس کی دنیا اینٹ اینٹ بکھر رہی ہو۔اس کے بارے میں تاثر ابھارا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کے سامنے پلک نہیں جھپکتا۔ووٹ بنک انہی خوبیوں کی بنا پر اپنے لیڈر پر لٹو رہتا ہے۔ووٹ بنک تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اس کے لیڈر کے منہ سے کبھی ایسے فقرے نکلیں گے جیسے کہ، معافی چاہتا ہوں دوستو!میں اس صورتحال کو غلط سمجھا“۔
بھارتی ناقابل تسخیر کہلانے والی قیادت نے اگرچہ اپنے الیکشن کی وجہ سے جلسے جاری رکھے اور کرونا کی بھی پروا نہیں کی جس کی وجہ سے بھارت کے ابتر حالات ساری دنیا نے دیکھے۔اس کی بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ وائرس ووٹر نہیں ہوتا اور وہ کسی خاص جماعت کو نہیں بخشے گا بلکہ جو بھی اس کے آگے اکڑے گا اور جہالت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا تو وہ بھی اس کو اپنی لپیٹ میں ضرور لے گا۔
اندھے اعتماد کی انتہا ملاحظہ فرمائیں کہ وزیراعظم مودی نے جنوری میں ڈیوس میں ہونے والے عالمی اکنامک فورم کے اجلاس میں فخریہ لہجے میں دنیا کو بتایا تھا کہ، جب کوویڈ شروع ہوا تو دنیا بھارت کے بارے میں پریشان ہونے لگی کوویڈ کا سونامی ٹکرانے والا ہے۔سات سو سے آٹھ سو ملین بھارتی اس سے متاثر ہوں گے اور بیس لاکھ سے زیادہ اموات ہوں گی مگر بھارت نے نہ صرف ایسا ہونے نہیں دیا بلکہ دنیا کو بھی ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ہم نے اپنی صلاحیتوں کو بلاتاخیر بڑھایا۔ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسین کا پروگرام شروع کیا۔اور اب بھارت اس قابل ہے کہ وہ اس ویکسین کو برآمد کر کے دنیا کی مدد کر سکے۔
اب یہ صورتحال ہے کہ یہ خطہ بری طرح کرونا سے متاثر ہے اور وزیراعظم مودی کی ناقص پالیسیوں اور سیاست کو عوام پر ترجیح دینے کی وجہ سے ہر طرف کرونا کا راج دکھائ دیا۔اسی مودی کے اندھے ووٹر جو کہتے تھے کہ کرونا نام کی کوئ چیز موجود ہی نہیں اور اگر ہے بھی تو انہیں نہیں چمٹے گی،وہی لوگ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور ہسپتالوں میں مرتے دکھائ دیے۔ان میں سے جو جہالت کے اونچے درجے پر فائز ہیں وہ کرونا کو بھگانے کے لیۓ گاؤ موتر اور گوبر کے استعمال کا مشورہ دینے لگے بلکہ کچھ نے تو گاۓ کے گوبر کو امریکہ برآمد کرنے کی کوشش بھی کی۔مگر بھلا ہو امریکی کسٹم کا جس نے ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان سے گاۓ کا گوبر برآمد کر کے اسے کوڑے میں پھینکا۔
ابھی اگرچہ حالات پہلے سے کچھ بہتر ہیں مگر انہیں اچھا نہیں کہا جا سکتا۔اس میں عوام کو بھی سوچنا چاہیۓ کہ سیاست دانوں کے مفاد کی بھینٹ چڑھنے کی بجاۓ اپنی صحت کا خودخیال رکھیں اور عوامی اجتماعات سے پرہیز کرتے ہوۓ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں۔وائرس کا سیاست سے کوئ تعلق نہیں اس لیۓ وہ ہر اس شخص پر حملہ کرے گا جو اس کا مذاق اڑاتے ہوۓ اس کو غیر سنجیدہ لیتے ہوۓ اور خود کو افضل سمجھتے ہوۓ اس کے سامنے اکڑے گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احتشام اعجاز بھلی کے کالمز
-
آمرانہ سوچ کی حامل سیاسی جماعتیں
اتوار 6 فروری 2022
-
نیا سال اور کرونا کی نئی قسم
بدھ 5 جنوری 2022
-
لاہور کی آلودگی اور اس کے اثرات
بدھ 1 دسمبر 2021
-
وزیراعظم صاحب،مہنگائی پر توجہ فرمائیں
جمعرات 11 نومبر 2021
-
وینکؤور - سیاحوں کی جنت
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
پنڈورا لیکس کا ڈھنڈورا
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
پیارے دادا جی کے نام
منگل 28 ستمبر 2021
-
عبدالستار ایدھی مسیحائے انسانیت
بدھ 14 جولائی 2021
احتشام اعجاز بھلی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.