
نوازشریف کو جمہوریت کی گڑتی نہیں ہے
جمعرات 24 اکتوبر 2019

ارشد سلہری
’’تحنیک‘‘ کا طریقہ یہ ہے کہ کسی نیک ،صالح ،متبع سنت بزرگ کے منہ میں چبائی ہوئی کھجوریا اس کے لعاب میں ملی ہوئی کوئی بھی میٹھی چیز مثلاً شہد یا کم از کم کوئی ایسی چیز جو آگ پر پکی ہوئی نہ ہو بچے کے منہ میں ڈال کے اس کے تالو پر مل دی جائے، تاکہ یہ لعاب اس بچے کے پیٹ میں چلا جائے اور اس طرح اس نیک بزرگ کی نیکی کے اثرات اس بچے کے اندرمنتقل ہوجائیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس نومولود بچوں کو لایا جاتا تو آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کی تحنیک فرماتے تھے، چنانچہ بچہ کی پیدائش کے بعد اس کی تحنیک کروانا حضور ﷺ کی سنت ہے، تحنیک کروانے میں حکمت یہ ہے کہ کھجور اس درخت کا پھل ہے جس درخت کو حضور ﷺ نے مؤمن کے ساتھ تشبیہ دی ہے تو گویا پیدائش کے بعد بچہ کو سب سے پہلے کھجور کھلانے میں اس بچہ کے صاحبِ ایمان ہونے کی نیک فال لینا مقصود ہے، خاص کر جب کہ تحنیک کروانے والا نیک، صالح، متبع سنت بزرگوں اور علماء میں سے کوئی ہو، کیوں کہ جب بچے کے پیٹ میں ایسے لوگوں کا لعاب پہنچے گا تو ان بزرگوں کے ایمان اور نیکی کے اثرات اس بچہ پر پڑیں گے، خود رسول اللہ ﷺ نے جب حضرت عبد اللہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی تحنیک کروائی تھی تو بڑے ہوکر وہ ایسے کمالات اور فضائل کے مالک بنے جن کو شمار کرنا بھی مشکل ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.