
میٹھے کا کڑوا بحران !!!
جمعرات 11 جون 2020

عائشہ نور
(جاری ہے)
چنانچہ شوگرمافیا کی گرفتاریاں اور حکومتی ذمہ داران کے استعفیٰ دونوں سخت ترین اہداف ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے چینی پر3 ارب روپے کی جو سبسبسڈی دی تھی , اس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا , اور اس سبسڈی کا تمام تر فائدہ شوگرملز مالکان نے اٹھایا - انکوئری کمیشن میں بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 15 شوگر ملز کو 3 ارب روپے سبسڈی دینے کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ڈال دی اور عثمان بزدار نے کمیشن کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت نے سبسڈی دینے سے پہلے شوگر ملز مالکان کے اس دعوے کی تحقیقات نہیں کرائی کہ آیا 2 لاکھ میٹرک ٹن اضافی موجود بھی تھی یا نہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیشن کو بتایا کہ وفاق سے مشاورت کے بعد پنجاب کی 15 شوگرملز کو چینی کی سبسڈی 29 دسمبر 2018 کو بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2018 کو شوگرملز مالکان اور کاشتکاروں سے چار صوبائی وزرا نے سبسڈی کے معاملات پر بات کی، 18 اکتوبر کو اس معاملے پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، شوگرکا کرشنگ سیزن 30 نومبرکو ملز مالکان کی طرف شروع نہیں کیا گیا جس پر کاشتکاروں نے احتجاج شروع کردیا اور وفاقی حکومت نے جلد ملزمالکان کے مطالبات دیکھنے کا کہا۔جب کہ شوگرملزایسوسی ایشن نے اشتہاری مہم شروع کی کہ شوگرسرپلس ہونے کی وجہ سے کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کرسکتے، اپنی بنائی ہوئی کمیٹی کی سفارش پر30 نومبر 2018 کو سابق وزیرخزانہ اسد عمرکوکاشتکاروں اورشوگر ملز معاملے کے حل کے لیے خط لکھا۔عثمان بزدار نے بتایا کہ 4 دسمبر 2018 کو اسد عمر کی سربراہی میں ای سی سی نے ایک ملین ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مشروط طورپردی جس میں کہا گیا کہ سبسڈی کا تعین صوبے کریں گے، ای سی سی کے اجلاس کے بعد شوگر ملز مالکان کی طرف سے کرشنگ کا آغازنہ ہونے پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری نے ساری صورتحال پرکابینہ کو بریفنگ دی , دونوں وزرا کو سننے کے بعد کابینہ کی طرف سے سفارش کی گئی 5.35 روپے فی کلوکے حساب سے 3 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی جائے۔ حکومت کی جانب سے سبسڈی کےباوجود چینی کے نرخ کم نہ ہوسکے کیونکہ حکومت کی جانب سے چینی پر سبسڈی کا بڑاحصہ بااثر حکومتی شخصیات لے اڑیں۔ چینی پر 3 ارب کی سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین نے اٹھایا، جہانگیر ترین گروپ نےچینی پر کل سبسڈی کا 22 فیصد حاصل کیا، جے ڈی ڈبلیو گروپ نے 56 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی ۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی عمر شہر یار نے بھی سبسڈی سےفائدہ اٹھایا، عمر شہریار کے المعیز گروپ نے 40 کروڑ روپے کی سبسڈی حاصل کی , مئی 2014 سے جون 2019 تک پنجاب حکومت نےچینی برآمد پر سبسڈی دی، اسی عرصے میں چینی کی قیمت میں 16روپے فی کلو کااضافہ ہوا۔شوگر برآمد کنندگان نے 3 ارب روپے کی سبسڈی اور قیمت میں اضافے کا فائدہ اٹھایا، چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے قیمت میں اضافہ اور بحران پیدا ہوا،تاہم شوگرایڈوائزری بورڈ میں بیٹھے رزاق داؤد چینی کی ایکسپورٹ روکنےکے اقدامات اٹھانے میں ناکام رہے ۔
اگردیکھا جائےتو گزشتہ پانچ سال میں سابقہ ن لیگی حکومت نےبھی چینی پر 25 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ آروائی گروپ 4 ارب ، جہانگیر ترین نے 3 ارب سے زائد کی سبسڈی حاصل کی، ہنزہ گروپ نے 2 ارب 80 کروڑ اور فاطمہ گروپ 2 ارب 30 کروڑ کی سبسڈی لی،شریف گروپ نے ایک ارب 40 کروڑ کی سبسڈی حاصل کی۔ اومنی گروپ نے 90 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی حاصل کی -
پی ٹی آئی حکومت نےحال ہی میں یوٹیلیٹی اسٹورزکو بھی بھاری سبسڈی دی ہے ۔ 4 ماہ میں 6 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے ٹینڈرز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے معمول سےزیادہ چینی خریدی جوکہ یقیناً حیران کن ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 80سے 82 روپےفی کلوکےحساب سے مہنگے داموں چینی مارکیٹ پرائس پرخریدی جبکہ 68 روپےفی کلو کےحساب سےسستےداموں بیچی -
اس سے ظاہرہوتاہےکہ ن لیگ اورپی ٹی آئی دونوں ادوارِ حکومت میں شوگرمافیا اچھا خاصا اثرورسوخ رہا اوردونوں حکومتوں سےمالی فوائد اٹھائے۔ یہ ہی وجہ ہےکہ حکومت شوگرمافیا سے نمٹنےکےلیے بنائےگئےاپنے پلان آف ایکشن پرشدید مزاحمت کا سامنا کررہی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عائشہ نور کے کالمز
-
میرا حجاب ، اللہ کی مرضی!!!
منگل 15 فروری 2022
-
غلام گردش!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
صدائے کشمیر
اتوار 23 جنوری 2022
-
میرا سرمایہ ، میری اردو!!!
بدھ 12 جنوری 2022
-
اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی
بدھ 29 دسمبر 2021
-
ثقافتی یلغار
پیر 20 دسمبر 2021
-
"سری لنکا ہم شرمندہ ہیں"
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
چالاکیاں !!!
ہفتہ 27 نومبر 2021
عائشہ نور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.