
اس حال میں جینا محال ہے
منگل 3 اگست 2021

چوہدری عامر عباس
بیڈ گورننس کی بدترین مثال اس سے زیادہ ہو ہی نہیں سکتی. سرکاری ملازمین بیچارے پس کر رہ گئے ہیں. گزشتہ تین سال کے دوران اخراجات دوگنا ہو گئے ہیں لیکن تنخواہوں میں اضافہ ندارد. مزدور کی ماہانہ اجرت مبلغ بیس ہزار روپے میں گھر کے پانچ افراد کے اخراجات کا ماہانہ بجٹ کیسے بن سکتا ہے. کلاس فور کے ملازم اور غریب مزدور کیلئے تو مر ہی جانا چاہیے.
ایک کریڈٹ البتہ اس حکومت کو جاتا ہے کہ کسان کی حالت پہلے کی نسبت بہتر ہے. لیکن اگر کھاد، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں یونہی اضافہ ہوتا رہا تو اگلے سال کسان بھی گلے میں روٹی لٹکائے سڑکوں پر ہو گا.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر بار اضافہ کر دیا جاتا ہے. ایک دوست آج بات کر رہے تھے کہ حکومتی ترجمان یہ کہہ رہے ہیں پاکستان میں فی لیٹر پٹرول برطانیہ سے سستا ہے. اب اس اللہ کے بندے کو کون سمجھائے کہ برطانیہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے اس کیساتھ ہماری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کوئی تُک ہی نہیں بنتی. پاکستان میں 119 روپے لیٹر اور برطانیہ میں ایک پونڈ 25 پنس فی لٹر ہے. ایک پونڈ 224 روپوں کا ہے۔
(جاری ہے)
اس کا مطلب ہے کہ انگلینڈ میں فی لیٹر ریٹ ڈھائی سو روپے سے زائد ہے.
میری اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ایک مزدور کی فی گھنٹہ کم از کم اوسط اجرت سات پونڈز ہے یعنی ایک گھنٹے کے تقریباً 1700 روپے بنتے ہیں. آپ اگر ایک دن میں اوسطاً آٹھ گھنٹے مزدوری کرتے ہیں تو آپ کم و بیش 13500 روپے کما لیتے ہیں.
اب پاکستان کی طرف آتے ہیں. پاکستان کے ایک مزدور کی اوسط ماہانہ اجرت 16 سے 20 ہزار ہے یعنی ایک دن کی اوسط تقریباً 550 سے 650 روپے اور ایک گھنٹے کی 60 سے 70 روپے بنتی ہے۔
برطانیہ میں آپ ایک گھنٹہ مزدوری کے بعد تقریباً پانچ لیٹر پٹرول خرید سکتے ہیں اور ہمارے ہاں آدھا لیٹر بھی بمشکل بنتا ہے۔
حکومت کو کچھ سمجھنے کی ضرورت ہے. یہ مہنگائی اور بیڈ گورننس اگلے عام انتخابات میں اس حکومت کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی.
درجہ بالا مثال دینے کا میرا مقصد خود کو ارسطو ثابت کرنا نہیں ہے. آپ کوئی فلاسفر ہیں اور نہ میں ارسطو. پاکستان کے کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں. ہمارے ہاں غریب کا مسئلہ گھر کے معمول کے اخراجات اور دو وقت کی روٹی ہے. ہمارا بڑا مسئلہ دو اور دو کا مطلب چار روٹیاں ہے. برائے مہربانی پاکستان کا موازنہ دیگر ممالک سے مت کیا کیجئے. اس حقیقت کو تسلیم کیجئے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے. پاکستان کو پاکستان ہی رہنے دیں. گورننس کو بہتر بنایا جائے. بجلی، گیس، اشیاء خورونوش اور دیگر اشیاء ضروریہ کو عوام کی پہنچ سے دور مت کیجئے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
چوہدری عامر عباس کے کالمز
-
کہیں دیر نہ ہو جائے۔۔۔
منگل 7 دسمبر 2021
-
ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا۔۔۔۔
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
اس حال میں جینا محال ہے
منگل 3 اگست 2021
-
جن، بُھوت اور سایہ کا ایک علاج یہ بھی ہے
پیر 2 اگست 2021
-
حصول انصاف میں تاخیر.....
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجئو۔۔۔۔
جمعہ 23 جولائی 2021
-
وراثت کا مسئلہ
منگل 13 جولائی 2021
-
پہلی بار لاہور آمد اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سیر....
جمعرات 8 جولائی 2021
چوہدری عامر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.