نوڈیل نوکمپرومائیز،عمران خان/ ریلیز ود آؤٹ ڈیل،نوازشریف

جمعرات 19 ستمبر 2019

Chaudhry Muhammad Afzal Jutt

چوہدری محمد افضل جٹ

 محترمہ مریم نواز صاحبہ کے خلاف منافقانہ چالیں،شرمناک عزائم اور گھناؤنے منصوبے خاک میں مل گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک فیصلے سے عوامی اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں اخلاقی،سیاسی اور جمہوری اصولوں سے نا بلد سلیکٹڈ حکومت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی اپنی نا اہلی اور بدترین کارکردگی کے خلاف عوامی اور سیاسی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روکنے،اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کی خاطر اور منافقانہ چالیں ترتیب دے گی مگر اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ٹھہرے گی۔


اسیر جمہوریّت نوازشریف کے خلاف خان صاحب کا پھر وہی تکبرانہ،رعونت پسندانہ اور جارحانہ انداز۔نو ڈیل نو کمپرومائیز،کسی کو این آر او نہیں دوں گا،ڈیل کے ذریعے کوئی رہائی نہیں ہو گی،کس نے ڈیل کی درخواست کی،کس نے کمپرومائیز کے لئے رابطہ کیا ،کس نے رہائی کی خاطر منت سماجت کی،کوئی نام نہیں،کوئی شخصیّت نہیں،پھر بھی پیسے دو باہر چلے باؤ،خطیر رقم دے کر چھوٹ جاؤ،حکومت نہیں ڈاکوؤں اور قزاقوں کو جتھہ ہے جومغوی نوازشریف کی رہائی کے بدلے تاوان طلب کر رہا ہے ،نہ قانون،نہ تہذیب،نہ کوئی سیاسی شعور،نہ کوئی سلیقہ،کیا سوچ ہے،کیا فکر ہے،کیسی پست ذہنیّت کیسے شرمناک ارادے،لگتا ہے حکومت نہیں ،ٹی وی پر مراثیوں کا مذاق شو ہے۔

(جاری ہے)

خان صاحب ،معیشت،معاشرت اور نظام حکومت پر توجہ دیں قوم سے کئے گئے دعوؤں اور وعدوں کا پاس کریں ایک سال سے قوم ریلیف کی منتظر ہیں نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی آس لگائے بیٹھے ہیں ،گھر اور چھت سے محروم غریب لوگ 50لاکھ گھروں کی بستی دیکھنے کے آرزو لئے قبرستانوں کی جانب جا رہے ہیں ،حسد و عناد کی آگ میںآ پ کب تک مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے رہوگے خان صاحب ۔

فطرت کے اصولوں کو مت بھولواور یاد رکھو،اگر کوئی فرعون ہر پیدا ہونے والے بچے کو ہلاک بھی کر دے تو بھی موسیٰ پیدا ہو کر رہتا ہے،لشکر یزید حسین کا سر تن سے جدا بھی کر دے تو بھی حق کا سر نیزے پر بلند ہی رہتا ہے احتساب اور انصاف کے موجودہ فلسفے سے بھی فرعونیّت اور یزیدی نظریے کی بو آ رہی ہے۔
نوازشریف نے بر ملاکہہ دیا ہے کہ وہ کسی ڈیل کے ذریعے رہائی قبول نہیں کریں گے،عزت وقار اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہو گا مقتدر قوتوں کے سیاسی انتقام میں وہ محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی جدائی کا غم برداشت کر چکے بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کا کرب،تکلیف اور ناقابل برداشت اذیّت جھیل رہے ہیں رانا ثناء اللہ، شاہدخاقان عباسی،خواجہ برادران و دیگر مسلم لیگی کارکن جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، نوازشریف نے اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے،ان کی جرات،استقامت اور صبر نے ہر مسلم لیگی کو نواز شریف بنا دیا ہے،اب رہائی ہو گی تو ودآؤٹ ڈیل ہو گی سیاسی اقدار اور جمہوری جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اصولوں پر کوئی سودا نہیں ہو گا ۔

مسلم لیگی کارکنوں کا حوصلہ،جذبہ اور عزم انشاء اللہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر غالب آئے گا ۔فتح حق اور سچ کی ہو گی۔
 طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے۔
 عکس پہ نہ اتراؤ آئینہ ہمارا ہے۔
 آ ُپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ اٹھائیں گے۔۔
 آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے۔۔
 عمر بھر تو کوئی بھی جنگ لڑ سکتا نہیں۔۔
 تم بھی ٹوٹ جاؤ گے یہ تجربہ ہمارا ہے۔۔
 اپنی راہنمائی پر اب تم غرور مت کرنا۔۔
آپ سے آگے نقش پا ہمارا ہے۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :