انسانیت

جمعہ 23 جولائی 2021

Fazal Abbas

فضل عباس

اس دنیا میں اٹھارہ ہزار مخلوقات ہیں لیکن انسان ہی کیوں افضل ہے میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ انسانیت ہے انسانیت انسان کو دوسری مخلوقات سے ممتاز بناتی ہے درحقیقت انسانیت انسان کو انسان بناتی ہے
انسانیت لفظ انس اور نیت سے ماخوذ ہے انس کا مطلب محبت اور نیت کا مطلب ارادہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آپ کے ارادے میں محبت شامل ہو تو آپ میں انسانیت ہے
کیا انسانیت آپ نے صرف انسانوں تک محدود رکھنی ہے؟
ہرگز نہیں انسانیت کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اگر آپ کی انسانیت صرف آپ کے دوستوں یا صرف انسانوں تک محدود ہے تو یہ انسانیت نہیں لالچ ہے اسے آپ ہرگز انسانیت نہیں کہہ سکتے
انسانیت تمام مخلوقات سے پیار کرنے کا نام ہے بطور انسان آپ کسی بھی مخلوق سے نفرت نہیں کر سکتے آپ انسان ہیں آپ تمام مخلوقات سے افضل ہے آپ کو ثابت کرنا ہے انسانیت واحد ایسی چیز ہے جو انسان کو سب مخلوقات سے ممتاز بناتی ہے اگر آپ کسی انسان سے پیار نہیں کر سکتے تو آپ کیسے انسان ہیں انسان انسانیت سے سرشار ہوتا ہے اسے سب انسانوں سے محبت ہوتی ہے وہ اپنے خمیر انسانیت سے منسلک رکھتاہے
انسانیت اس کا نام ہے کہ اگر آپ طاقت میں ہیں تو اپنے سے کم طاقت والے انسان پر رحم کریں آپ اپنے سے کمزور ہر شخص کی مدد کرنے کی کوشش کریں آپ کبھی کسی شخص کا حق نہ ماریں آپ ہر فرض ذمہ داری سے نبھائیں کیوں کہ آپ کا فرض دوسرے فرد کا حق ہے
انسانیت ایک جذبہ ہے جو مظلوم کی حمایت میں اپنی کوشش کرنے کا نام ہے اگر انسان میں انسانیت ہو تو وہ ہمیشہ دوسروں کو مقدم رکھتا ہے اپنے آپ کو پیچھے جب کہ دوسروں کو آگے رکھتا ہے اپنے آپ کو بھول کر دوسروں کی فکر کرنے کا نام انسانیت ہے
نسانیت انسان میں ایسے اوصاف پیدا کرتی ہے جو انسان کو افضل المخلوقات بناتے ہیں انسانیت اپنی شخصیت مٹا کر دوسروں کو اپنانے کا درس دیتی ہے انسانیت جینا سکھاتی ہے انسانیت درحقیقت انسان کو انسان بناتی ہے
انسانیت درحقیقت دریا دلی کا نام ہے اپنا ہر فرض دوسروں کا حق سمجھ کر ادا کرنا انسانیت ہے انسانیت تمام مخلوقات پر رحم کا نام ہے اگر کوئی جانور پیاسا رہ جائے جب کہ آپ اس کی پیاس بجھانے کا اختیار رکھتے ہوں تو آپ انسانیت سے عاری ہیں اگر آپ کے اختیار میں کوئی جانور بھوکا رہ جائے تو آپ اپنی انسانیت تلاش کریں سینکڑوں جانور دنیا میں گاڑیوں کے نیچے آ کر ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن کسی کو افسوس نہیں ہوتا درحقیقت یہ انسانیت کی کمی ہے
اس تحریر کا اختتام اس طرح کرنا چاہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو انسانیت سے نوازے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :