
روپے کی گرتی ہوئی قدر ڈالر کی اڑان
جمعہ 27 اگست 2021

فرقان احمد سائر
روپے کی گرتی ہوئی قدر میں جس برق رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے اس کے ثمرات جہاں پہنچ رہے ہیں اس کا اندازہ صرف رزق حلال کمانے والا کر سکتا ہے۔۔ لاقانونیت رہزنی اور اسٹریٹ کرائم نے ہراضلاع میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں باقی رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے توڑ دی عنقریب مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے والا ہے جس کے باعث پیٹرولیم کی مصنوعات بڑھنے کے ساتھ ساتھ اشیاء خرد و نوش و دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء میں بھی خطرناک حد اضافہ نظر آتا ہے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو ماسوائے الزام تراشیوں اور وعدے وعید کے عوام کو کچھ نا دے سکے۔
(جاری ہے)
جس شور شرابے سے تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی عوام کو یہی لگتا تھا آیا اب واقعی ملک عزیز کی قسمت بدلنے والی ہے ہرطرف خوشحالی، بے روزگاری کا خاتمہ امن کا دور دورا ہوگا مگر گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے ذائد کارکردگی پر نظر ڈالیں تو بقول شاعر"بہت شور تھا پہلوں میں دل کا ،چیرا تو ایک قطرہ لہو کا نا نکلا، تقاریر اوردلاسے تحریک انصاف کی حکومت کا خاصہ رہے جبکہ عوام کی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ریلیف نا مل سکا۔ بیروزگاری کی خطرناک حد تک شرع بڑھنے سے جرائم کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کا سدباب عوام کو روزگار دے کر ہی کیا جا سکتا ہے دوسری جانب نظر دوڑائی جائے تو جسم فروشی اورخاص کر نوعمر اور جوان لڑکیوں کا گھروں سے بھاگنے کی روایت بھی چل پڑی ہے جس سے معاشرتی روایات اور خاندانی اقدار کو جھٹکا تو لگتا ہے اور دوسرے بھی اس کی پیروی کرنے کو تیار بیٹھے ہیں تاہم اس کی بنیادی وجہ تلاش کی جائے تو یہ ہی اسباب سامنے آتے ہیں کہ بیروزگاری اور معاشی استحکام نا ہونے کے باعث انسانی فطرت میں تبدیلی واقع ہوتی جا رہی ہے۔ جذباتی اور چڑچڑے پن کی وجہ سے عدم براشت کا اثر گھر کے ماحول پر پڑتا ہے۔ لاکھوں نوجوان لڑکیاں جہز نا ہونے کے باعث بن بیاہی بالوں میں چاندی سجائے بیٹھی ہیں۔
تاہم اصل موضوع کی جانب آتے ہیں ڈالر کی اڑان کے باعث روپے کی گرتی ہوئی قدر نے متوسط طبقے اورسفید پوش گھرانوں کی کمر توڑ رکھی ہے بیروزگاری اور مہنگائی جس حد تک بڑھتی جا رہی ہے اس کے نتائج مذید خطرناک صورت میں آسکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.