
تذبذب کی شکار قوم کو فیصلے کا انتظار ہے ۔!!!
جمعرات 11 جولائی 2019

گل بخشالوی
دنیا ہم پر ہنس رہی ہے پارلیمنٹ میں دیکھیں تو قوم کے منتخب نمائندے خواتین وحضرات دست وگریباں ہیں اخلاقیات کی آخری سرحدیں تک عبور کرچکے ہیں TVسکرین پر دیکھیں تو ہر سیاست ذات میں فرشتہ ہے اُن کا دعویٰ ہے ہم دامن نچوڑیں تو فرشتے وضوکریں ۔ حالانکہ ذات میں فرشتہ کردار کی اُنگلی دوسرے کی طرف ہے لیکن اُس کو یہ احساس نہیں کہ پانچ میں سے چار اُنگلیاں اُس کے اپنے گریبان کی طرف ہیں لیکن اپنے کردار کے نشے میں چُور سیاستدانوں کے گردن میں انائیت کا ایسا سریا ہے کہ جھک کر اپنے گریبان میں دیکھ بھی نہیں سکتے ۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ پر حملے سے عدالت کے جج کی ویڈیو تک کا سفر قوم بخوبی جانتی ہے مجرم کون ہے فرشتہ کون لیکن اگر نہیں جا نتے تو پاکستان کے نظامِ عدل کی کرسی پر جلوہ افروز جج صاحبان نہیں جانتے پولیس ملزم گرفتارکرتی ہے سپریم کی ماتحت عدالت میں اُس کے ملزم سے مجرم تک کا سفر انتہائی صبر آزما ہوتا ہے انتہائی کرپشن اور وطن دشمنی کے جرم میں گرفتار ملزمان گھر سے عدالت تک کی تشریف آوری میں بھنگڑوں پر محبانِ وطن ماتم کرتے ہیں جج صاحبان بھی یہ دیکھ اور محسوس کر رہے ہوتے ہوں گے لیکن سب کچھ جاننے کے باوجود اُن کو ضمانت پر رہا کر دیتے ہیں ، اسمبلی ممبران کیلئے پروڈکشن آرڈر کا قانون حرکت میں آتا ہے ۔ضمانت اور پروڈکشن آرڈر پر جیل سے رہائی کے بعد وہ کیا گل کھلا رہے ہیں دنیا دیکھتی ہے لیکن اگر نہیں دیکھتے اور نہیں سوچتے تو وہ جج صاحبان ہیں اگر آج ایک ویڈیو اور آڈیو میں جج صاحبان زیر عتاب ہیں تو یہ وہ اپنے کیے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔
حکومت کا فرمان ہے جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ ویڈیو ٹیپ کے اجراء کے معاملے کی تحقیقات متعلقہ عدالت کو کرنی چاہیے اگر حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے گی تو اس پر جانبداری کا الزام لگے گا حکومت نے گیند عدالت میں پھینک دی ہے ۔وزیر اطلاعات نے الزام لگایا ہے کہ ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں اپنے کردار میں سند یافتہ چھوٹے ہیں ۔احتساب عدالت کے جج نے بھی ویڈیو کو چھوٹی ،جعلی اور مفروضوں پر مبنی قراردیا ہے سچ کیا اور جھوٹ کیا ہے تذبذب کی شکار قوم کو فیصلے کا انتظار ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.