
مودی تیرا حشر،جنگ ِستمبر سے زیادہ عبرتناک ہوگا
پیر 26 اگست 2019

گل بخشالوی
بھارت کی ہندوسرکار نے ہندوستان پر ہندوازم کی حکمرانی کیلئے ہندوستان میں نہ صرف دین مصطفےٰ کے علمبرداروں بلکہ دیگر مذاہب او رنظریات کی عوام پر بھی بھارت کی سرزمین تنگ کر دی ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کرکے کشمیر میں ہندوازم کے راج کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ اُن کا یہ خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا اس لیے کہ کشمیر کی عوام سروں پر کفن باندھے دین مصطفےٰ میں زندگی جی رہے ہیں اُن کے اس عزم واستقلال کی دنیا گواہ ہے ۔
(جاری ہے)
چیونٹی کی جب موت آتی ہے تو اُس کے پرنکل آتے ہیں اور وہ شمع کی لو کے گرد منڈلانے لگتی ہے خود کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔ایسا ہی کچھ مودی سرکار کیساتھ ہورہا ہے کشمیری مسلمان پہلے کی نسبت زیادہ قوت سے حصولِ آزادی کیلئے میدان میں اُتر چکے ہیں ۔مردوں کے شانہ بشانہ خواتین اور بچوں کا جذبہٴ آزادی کی ایک عظیم تاریخ رقم ہورہی ہے اور دنیا کے بڑے بڑے پہلوان حکمران تحریک ِآزای کی بے چین صدائیں سن رہے ہیں اس لیے کہ 72سال سے اُن کی درد بھری آہوں اور سسکیوں سے عرشِ الہٰی کا نپ اُٹھا ہے خداکی بے آواز لاٹھی گھوم چکی ہے ہر فرعون کی سرکوبی کیلئے اللہ رب العزت کوئی نہ کوئی صاحب ِکردار پیدا کرتا رہا ہے او روہ صاحب ِکردار پاکستان سرزمین پر سر اُٹھا کر میدانِ عمل میں اُتر چکا ہے دنیا کی قیادت نے تسلیم کر لیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے اسلام کا ہیرو ہے اور ان کیساتھ افواجِ پاکستان دنیا میں انسانیت کے تحفظ کیلئے تاریخ مرتب کر رہی ہے ۔پاکستان کا فخر سے سربلند ہے اس لیے کہ یہ رضائے رب ہے اللہ کے گھر دیر ضرور ہے اندھیر نہیں ۔
وہ گھڑی بفضل تعالیٰ آچکی ہے کشمیر آزاد ہوگا بھارت کو اپنی غلطی کا احساس اُس وقت ہوگا جب کشمیریوں کیساتھ سکھ برادری اپنی آزادی کا پرچم بلند کریں گے ۔بنگلا دیش بنتے دنیا نے دیکھا تھا مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسند قوتوں نے شیخ مجیب الرحمان کے روپ میں مکتی باہنی کا سہارا لیا افواجِ پاکستان کمزور نہیں تھی لیکن قتل عام مسلمانوں کا ہونا تھا مکتی باہنی مجیب الرحمان کی قیادت میں بھارتی سورماؤں کیساتھ کھڑی نہ ہوتی تو بھارت کا وہ حشر ہوتا جو مغربی پاکستان میں اُن کیساتھ 1965ء کی جنگ میں ہواتھا ۔
جموں وکشمیر کی عوام پاکستان کیساتھ کھڑی ہے آزادکشمیر اور خالصتان رقبہ کے درمیان کشمیری عوام سروں پر کفن باندھے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہی ہے ۔اگر سکھ تحریک نے اپنی آزادی کا نعرہ بلند کیا تو آزاد کشمیر سے بھارتی فوج کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔افواجِ پاکستان اپنی بھرپور قوت سے خالصتان کی آزادی کیلئے کشمیری برادری کیساتھ اُترے گی ایسی صورت میں دنیا وہ حشر بھارتی فوج کا دیکھے گی جو مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کی دیکھی گئی تھی ۔جب بھارتی فوج کو رسد نہیں ملے گی تو ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارانظر نہیں آئے گا لیکن اگر بھارت کو اپنی ایٹمی قوت پر نظر ہے تو اُسے یہ بھی غلط فہمی ہے فن سپہ گری میں افواجِ پاکستان دنیا بھر کی شان اور پہچان ہے ۔
افواجِ پاکستان کو ایٹمی قوت کیساتھ ایمان کی قوت حاصل ہے لیکن بھارت اس سے محروم ہے اس لیے کہ ہندوسامراج بے ایمان ہے ۔پاکستان کی فضائیہ کی قوت تو چند ماہ قبل وہ بخوبی دیکھ چکے ہیں اگر بھارت کے مودی سرکار کو اس کے باوجود بھی کوئی غلط فہمی ہے تو وہ جان لے کہ پاکستان کی عوام اُن پر ابابیلوں کی طرح اُترے گی ۔بہتر ہوگا زمین کے ٹکڑوں کیلئے انسانیت کا خون نہ بہائیں اپنی جھوٹی انا کے آسمان سے اُتر آئیں ۔دوست ممالک پر اعتماد اپنی جگہ لیکن اس اعتماد میں اپنی قوم کا خون بہانا انسانیت کی توہین ہے ۔
مودی جان لے یزید سے فرعون تک بڑے بڑے شیطان دین مصطفےٰ کی علمبردار قوم کا مقابلہ نہیں کرسکے اگر مودی کو اپنی طاقت پر گھمنڈ ہے تو تاریخ کا مطالعہ کرے اور یاد کرے جنگ بدر کا میدان جہاں 313مجاہد جب میدان میں اُترے تو جنگی سازوسامان سے لیس ہزار کی تعداد سے بڑی فوج پر بھاری تھے اس لیے کہ مسلمان دنیاوی قوت سے نہیں جذبہٴ ایمان کی قوت سے میدان میں اُترتے ہیں اور اُن کی منزل شہادت ہوتی ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.