
آزاد کشمیر کا الیکشن، اناڑی اور کھلاڑی
ہفتہ 10 جولائی 2021

گل بخشالوی
پاکستان میںجھوٹ تو سیاست کی پہچان ہے لیکن آج کل ایک دوسرے کی کردار کشی ہی سیاست کی شان ہے ۔
(جاری ہے)
ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کریں گے کہ ہمارے پاکستان میں ایسے جاہل لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ عمران خان راہ ِ حق پر ہیں لیکن ان کی جہالت ان کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ حق اور سچ کو قبول کرلیں سچائی اور اچھائی کی تلاش میں پوری دنیا گھوم لیں لیکن یہ اگر آپ کے اندر نہیں تو کہیں نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان بزدل ہیں جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتے کتنا بڑا بلنڈر مارا ہے بلاول نے کیا بلاول کشمیری عوام کو جاہل سمجھتے ہیں کیا وہ نہیں جانتے کی عمران خان نے گذشتہ تین سال میں عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ کس شان سے لڑا اور لڑ رہے ہیں، پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی میڈیا نے بھی عمران خان کی سیاست اور قیادت پر یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ عمران خان آج کی دنیا میں پاکستان کو وہ دلیر وزیر ِ اعظم ہے جو امریکہ کہ آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے لیکن اگر بلاول اس حقیت کو تسلیم نہیں کرتا تو بتائیں اپنے باپ کی حکمرانی میں کشمیر ی قوم کی آزادی کے لئے بھارت پر کس قدر تیر برسائے جانے یہ لوگ کب تک ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کو کیش کر تے اور بے وقوف بناتے رہیں گے؟
مسلم لیگ (ن) کی شہزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان نے کشمیر لئے وو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اورآج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں،لیکن یہ نہیں بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کشمیر کی خود مختاری کے لئے بھارت میں کتنے شیر دوڑائے تھے وہ کہتی ہیں ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں ، کسی نے چرائے تو آخر تک لڑیں گے ، اس کا مطلب ہے کہ اسے اپنی شکست نظر آنے لگی ہے
آزاد کشمیر کے الیکشن کے جلسوں میں بلاول اور مریم نواز کی بد زبا نی سے کشمیری عوام میں عمران خان سے محبت بڑھ رہی ہے کش یہ لوگ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی میں اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ۔ اس لئے اخلاق وہ موتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر اس سے دل جیتے جاتے ہیں کیا ہی بہتر ہوتا کہ یہ لوگ عمران خان الزامات کی برسات کی بجائے اپنی کوتاہیوں پر نادم ہو کر عوام سے اپنے گذشتہ کل کے کردار پر سر جھکا کر معافی مانگتے اور عوام کے دل جیتے کی کوشش کرتے!لباس قیمتی ہو یا سستا کردار کو نہیں چھپا سکتا اپنے کردار کو اچھا کرو تو ہر لباس میں اچھے لگو گے لیکن ایسی باتیں سمجھنے والے ہی سمجھتے۔ عمران خان کے مقابل اناڑی ،کھلاڑی عمران خان فوبیا کا شکار ہیں اور یہ ایسا مرض ہے جس کا کوئی علاج نہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.