
یارب مرے اس دیس کو اپنوں سے بچا لے !!
جمعرات 21 اکتوبر 2021

گل بخشالوی
بد قسمتی سے ہمارے دیس پاکستان میں شیطان فطرت لوگوں کی کمی نہیں ، یہ لوگ ذاتیات کی سوچ میں وہ نابینا ہیں جن کے ہاتھ میں سفید چھڑی تک نہیں۔ اپنی خود نمائی اور وطنِ عزیز میں عدم ِ اس تحکام کے لئے یہ لوگ ہر قومی مسلے کو ذاتی مفادات اور تحفظات میں سوچ کر دیس اور دیس کی عظمت کو نظر انداز کر د یا کرتے ہیں وطنِ عزیز کے ہمسایہ ممالک میں پیچیدہ صورت ِ حال کے پیش نظر اگر وزیر ِ اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ زمینی حالات سے بخوبی آشنا لفٹیننٹ جنرل فیض حمید اگر کچھ ماہ مزید ذمہ داریاں دی جائیں اس لئے کہ ان کی نظر قومی او ر بین الاقوامی صورت ِ حال پر ہے ، ہم پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ فیصلہ کسی بھی صورت میں وزیر ِ اعظم کا ذاتی نہیں ہو سکتا اس لئے کہ قومی مفاد میں فیصلے اداروں کو مکمل اعتماد میں لے کر کئے جاتے ہیں وزیر اعظم یہ بھی جانتے ہیں کہ لفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے واقف قومی سپاہی ہیں
عمران خان پاکستان کے منتخب عوامی وزیر ِ اعظم ہیں وہ جانتے ہیں کہ قومی اداروں سے مشاورت اور تمام تر آئینی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر فیصلے ہی قومی مفاد میں ہوا کرتے ہیں ، جن کے دور رس نتائج ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی پاکستان کے سابق حکمران اور ان کی درباری میڈیا حقائق کو بخوبی جانتے ہوئے بھی ذاتیات میں قومی مفادات کو نظر انداز کر رہے ہیں ، اس وقت بفضلِ خداپاکستا ن دنیا بھر میں سر بلند ہے اور دنیا بھر کے حکمرانوں کی نظر میں عمران خان قابلِ احترام حکمران ہیں اور ہم پاکستان کی پہچان پر فخر کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دشمن بے چین ہے لیکن پاکستان اے محبت کرنے والی عوام اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتی کہ قومی اداروں کے اتحاد و اتفاق میں ہی پاکستان کا مفاد ہے‘ہمارے بڑے بھی یہ بات بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی ہے لیکن بد قسمتی سے سابق حکمران اور آج کی اپوزیشن نے قسم کھائی ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلیوں میں ڈھمال ڈالیں گے ، اور میڈیا کیمروں کے سامنے بد زبانی کی انتہا میں حکومت کی قومی اور علاقائی مفاد کی پالیسوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کریں گے ، اپوزیشن جمہوریت کی شان ہے لیکن موجودہ اپوزیشن میں مسلم ن لیگ کے رہنماﺅں خاص کر مریم او ر رنگ زیب، اور مر یم نواز کا کردار انتہائی توہین آ میز ہے ان دونوں نے بد زبانی کی انتہا کر دی!عمران خان کی اہلیہ خاتون اول کے خلاف بد زبانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ قانون دان رہنمااعتزاز احسن ایڈووکیٹ بھی خاموش نہیں رہ سکے انہوں نے کہا کہ جس گر ے ہوئے شخص نے بے نظیر بھٹو کی ذاتیات کو نشانہ بنایا تھا آج اس کی بیٹی خود ایک عورت ہوتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھال رہی ہے در اصل یہ خون خون کی بات ہے!!
حمد حنیف اپنے ایک کالم ،پاکستان کا جوان کپتان سے چاہتا تھا کہ آندھی آئے یا طوفان کپتان ڈٹ کر کھڑا رہے، اورکپتان ڈٹ کر کھڑا ہے آس پاس سے آنے والے ’آسان باش‘ کے مشورے بھی نہیں سن رہا۔
(جاری ہے)
میری ایک غزل کا شعر ہے !
یارب مرے اس دیس کو اپنوں سے بچالے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.