
شکریہ محمد بن سلمان
پیر 16 مارچ 2020

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
پوری دنیا کرونا وائرس سے خوف زدہ ہے کرونا وائرس نے انسان کو انسان سے دور کر دیا ہے ایک انسان دوسرے انسان سے ہاتھ ملاتے ہوئے یہ ضرور سوچتا ہے کہ اس سے ملتے ہوئے کرونا سے ملاقات نہ ہو جائے پوری دنیا کی طرح کرونا نے سعودی عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے سعودی حکومت نے سکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ابھی کرونا کے مزید خدشات کے پیش نظر شاپنگ مال اور بڑی مارکیٹس کو بھی بند کئے جانے کا حکم کر دیا ہے دوسرے ممالک کی طرح لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ برسوں سے مقیم ہیں ہزاروں خاندان ایسے بھی ہیں جو آج تک پاکستان نہیں گے نہ ہی ان کے بچوں نے کبھی جانے کا سوچا ہے سعودی عرب میں تعمیر ہوئی عمارتوں میں چنی ہوئی اینٹوں سے وطن عزیز پاکستان کے کارگر اور مزدوروں کے پسینے کی خوشبو آج بھی مہکتی ہے کرونا نے اکثر ممالک کے باہمی رابطے منقطع کر دیئے ہیں اس رابطے میں ایک رابطہ پاک سعودی دوستی کا بھی ہے جس رشتہ کی بنیاد لا الہ الا اللہ ہے سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے دوہفتے کے لئے فضائی رابطے منقطع کئے ہیں ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے 72 گھنٹے کی مہلت بھی دی گئی جو سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر مملکت سے باہر گئے ہیں وہ واپس مملکت میں آجائیں اس کے بعد فضائی رابطے ختم کر دیئے جائیں گے مہلت کے بعد بھی ہزاروں پاکستانی عمرہ زائرین مکہ ،مدینہ میں اور اقامہ ہولڈرز پاکستان میں فلائٹ نہ ملنے پہ واپس نہیں آسکے اس حوالہ سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے 72 گھنٹے کی مدت کے اختتام سے پہلے ہی سعودی ایوی ایشن کے صدر مسٹر عبد الھادی سے ملاقات کر کے عمرہ زائرین اور اقامہ ہولڈرز کے لئے دو ہفتے کی مزید مہلت طلب کی مسٹر عبد الہادی نے پاکستان کو دو ہفتے کی مزید مہلت دے کر پاک سعودی دوستی کی ایک اور مثال قائم کر دی اس دو ہفتے کے دورانیہ میں عمرہ زائرین اور اقامہ ہولڈرز پاکستان جا سکتے ہیں اس کے لئے پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کا اہتمام کیا گیا ہے یہ فلائٹس پاکستان سے خالی جدہ اور مدینہ آئیں گے جو عمرہ زائرین اور اقامہ ہولڈرز کو دو ہفتے کے لئے لے کر جایا کریں گے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سعودی حکومت بلخصوص خادمین الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ کی طرح پاکستان سے محبت کا اظہار کیا راجہ علی نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے پاکستانی کمیونٹی کی بہتر انداز میں راہنمائی اور خدمت کی جا سکے اس کے لئے سفارت خانہ پاکستان الریاض اور جدہ کونسلیٹ میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے ان مسائل پہ کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ آج
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ کو حکم جاری کیا یے کہ مملکت میں موجود تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لئے ’ویزوں میں توسیع آن لائن ہوگی۔
(جاری ہے)
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان میں سے کسی کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے مشکل پیش آرہی ہو تو وہ محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرکے توسیع کرا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کومد نظر رکھ کر کیا گیا ہے‘۔ ’اگر کسی کا وزٹ ویزہ ختم ہونے والا ہویا کسی کے وزٹ ویزے پر مملکت میں قیام کی مدت 180 دن سے زیادہ ہوچکی ہو اور آن لائن وزٹ ویزے میں توسیع نہ ہوپارہی ہو تو وہ پہلی فرصت میں وزٹ ویزے میں توسیع کی فیس جمع کرا دیں
سفارت خانہ پاکستان الریاض کی جانب سے مزید خدمات حاصل کرنے کے لئے افسران کے نمبر موجود ہیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بذریعہ کال راہنمائی حاصل کر سکتے ۔
ہیلپ لائن برائے معلومات۔
موبائل وٹس ایپ نمبر :
+966552773332
+966594478331
+966506555882
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب) کے کالمز
-
"وقتِ حاضرہ کی اشد ضرورت"
پیر 28 جون 2021
-
"نظریہ نہیں،پیسا چلتا ہے"
بدھ 16 جون 2021
-
"سر زمین عرب سے دعاؤں کا تحفہ"
جمعہ 4 جون 2021
-
"شکریہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز"
ہفتہ 29 مئی 2021
-
"قبلہ اول سے اللہ اکبر کی صدائیں"
جمعہ 21 مئی 2021
-
دورہ خیر سگالی اور پاکستان کا کردار
اتوار 9 مئی 2021
-
تلخ حقیقت
جمعرات 6 مئی 2021
-
سفارت کار نہیں، سسٹم کو بدلیں
جمعہ 30 اپریل 2021
حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب) کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.