دو نہیں ایک پاکستان

بدھ 9 دسمبر 2020

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

شہر  سیالکوٹ نے وطن عزیز پاکستان کو اعلی اعزازات سے نوازا ہے سیالکوٹ کی زرخیز مٹی نے ایسے نایاب ہیرے وطن عزیز کو دیئے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کیا شہر سیالکوٹ کے عظیم سپوت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (رح) نے نایاب اور قیمتی شاعری سے پوری دنیا کو روشناس کروایا اس کے علاوہ سیالکوٹ نے بے شمار نامور صوفی، علماء ،شعراء ،وزراء، ڈاکٹرز ،انجینئرز،صحافی اور دیگر شعبہ جات میں اپنے عظیم سپوت وطن عزیز پاکستان کو تخفے میں دیئے ہیں ماضی بعید اور دورے حاضر میں بھی سیالکوٹ کو صنعتی شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے سیالکوٹ کی غیور عوام  نے 1965ء میں اپنے سینوں پہ بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کو اڑایا آخر کار اس بہادری اور جرت کو دیکھ کر دشمن کو اپنے ٹینک چھوڑ کر بھاگنا پڑا شہر اقبال کے عظیم سپوتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کروونا وباء کے  حالات میں وطن عزیز کے باسیوں کو سیال ایئر لائن جیسا خوبصورت تخفہ پیش کیا کل وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لا رہے ہیں ان کی آمد سے پہلے سیالکوٹ کو سجایا جا رہا ہے ہنگامی بنیادوں پہ برسوں سے ٹوٹی سڑکوں اور پلیوں کی مرمت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے سیالکوٹ سے علاقہ بجوات کی جانب جانے والی سید پور روڈ،گوندل روڈ اور چپراڑ روڈ بھی ہیں جو برسوں سے کسی  مسیحا کی تلاش میں ہیں برسوں سے حلقہ این اے 72 اور پی پی 35 کی معصوم عوام سے سڑک بنانے کے نام پہ ووٹ لے کر 5 سال کے لئے نمائندگان گم ہو جاتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان  آپ کی آمد پہ وی آئی پی  فیکڑی کے سامنے والی روڈ راتوں رات دوبارہ تعمیر ہو جاتی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب آپ خود ہی فرماتے ہیں کہ "دو نہیں ایک پاکستان" ہو گاآپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ یہی روڈ علاقہ بجوات کے سینکڑوں دیہات،چپراڑ ،سیدپور اور گوندل کو آپس میں جوڑتی ہے  اگر آپ کے پاس وقت ہو تو علاقہ بجوات کی ضرور سیر کریں آپکو قدرت کے خوبصورت اور حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے آپ باہر سے آنے والے سیاحوں کو کہہ سکیں گے کہ آپ علاقہ بجوات سیالکوٹ کی سیر کریں مجھے یقین ہے کہ آپکی آمد سے یہاں کی سڑکیں اور دوسرے مسائل کافی حل ہو جائیں گی میں آپ کو بتاتا چلوں سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے  یہاں پیڑول پمپ مافیا اپنی من مرضی سے اپنی قیمتیں مقرر کر کے پیڑول بیچ رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سڑکوں سے بجلی کی 11000 وولٹیج کی مین لائنیں کراس کر رہی ہیں آئے روز ڈمپرز کے ساتھ حادثات ہوتے ہیں ڈمپرز مافیا غریبوں کی جان و مال اور کاروبار کے ساتھ کھیل رہا ہے 24 گھنٹے آمدورفت جاری ہوتی ہے عوام مجبور و لاچار ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب آپکو سیالکوٹ آمد پہ دل کی آتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ سیالکوٹ کے اعزازت کی لاج رکھے ہوئے سیالکوٹ کے دیرینہ مسائل کو حل کرانے کے ساتھ  ٹیکنیکل یونیورسٹی ، علاقہ بجوات میں ہسپتال اور دیگر منصوبہ جات سے بھی نوازیں گے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :