
بابری شہادت۔ ابھی تو معاملہ شروع ہوا ہے
ہفتہ 1 اگست 2020

حماد اصغر علی
ایک جانب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے پانچ رکنی بینچ کے سامنے اقرار کیا کہ ماضی میں یہاں کوئی رام مندر ہونے کا ٹھوس دستاویزی ثبوت تو نہیں مگر دوسری طرف مذکورہ بینچ نے محض بھارت کی ہندو اکثریت کے متعصب جذبات کی تسکین کیلئے اس کا فیصلہ جنونی ہندوؤں کے حق میں کر دیا۔
(جاری ہے)
اگرچہ بھارتی عدل و انصاف کی ”عظیم روایات“ سے یہ غیر متوقع تو نہیں اور یہ فیصلہ بھی برہمنی انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے کی تھی اور دہلی سرکار کو وہاں بابری کے ڈھانچے کو بھی شہید کرتے ہوئے رام مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ۔ بھارتی سابق چیف جسٹس رنجن گنگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جسٹس رنجن گگوئی نے یہ فیصلہ اپنی ریٹائرمنٹ سے محض ایک ہفتہ قبل سنایاتھا، واضح رہے کہ 17 نومبر 2019 کو موصوف ریٹائر ہوئے ، ویسے بھی یہ فیصلہ 16 یا 17 نومبر کو سنایا جانا تھا مگر جانے کن وجوہات کی بنا پر انتہائی عجلت میں یہ فیصلہ سنایا گیا۔ رام مندر کی تعمیر کے فیصلے کے بعد بھارت بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مبصرین کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں عجلت کی وجہ یہ بھی تھی کہ کرتار پور کاریڈور کا افتتاح چونکہ 9 نومبر کو ہوا اور اس کی وجہ سے مودی سرکار انتہائی دباؤ میں تھی اس لئے وہ عوامی توجہ ہٹانے کیلئے کچھ جنونی ہندو جذبات کی تسکین چاہتی تھی، جس کی وجہ سے یہ سب کچھ فوری طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ چھ دسمبر کو بھارت کے تمام مسلمان گذشتہ ستائیس سالوں سے یومِ سیاہ کے طور پر منا تے آ رہے ہیں کیونکہ اس دن 1992 میں بھارتی صوبے یو پی میں جو سانحہ رونما ہوا اس نے پورے بر صغیر کے امن و امان کو تہہ و بالا کر کے رکھا دیا تھا۔ اس روز ایودھیا میں بابری مسجد شہید کر دی گئی ، اس کے فوری نتائج تو یہ برآمد ہوئے کہ ہندوستان بھر میں مسلم کش فسادات کے دوران چند ہی دنوں میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو تہہ تیغ کر دیا گیا اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ستائیس سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس جرم عظیم کے مرتکب کسی بھی ایک فرد کو سزا نہیں دی گئی جس سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کا اصل چہرہ بڑی حد تک دنیا کے سامنے پھر بے نقاب ہو چکا ۔ یہ الگ بحث ہے کہ مغربی دنیا نے اپنے سطحی مفادات کی خاطر اس جانب ہنوذ خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔
یاد رہے کہ بھارت نے اپنی آزادی کے بعد سے نہ صرف مغربی دنیا، بلکہ عالم ِ اسلام کے اکثر ممالک کو بھی طویل عرصے تک یہ تاثر دیے رکھا کہ ہندوستان میں جمہوریت قائم ہے اور اس ملک کے مسلمان باشندوں کو کسی امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جاتا اور اگر کہیں مسلم کشی کے واقعات پیش آتے بھی ہیں تو انھیں حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہوتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کا یہ چہرہ پوری طرح مصنوعی تھا اور گذشتہ 73 برسوں کے دوران وہاں بر سر اقتدار آنے والی ہر حکومت کے دور میں مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے گئے اور انھیں اجتماعی اور انفرادی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
توجہ طلب امر ہے کہ واجپائی نے بھی اس حقیقت کا اعتراف ایک سے زائد بار ان الفاظ میں کیا تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا اصل مسئلہ ”بابری“ نہیں بلکہ ” برابری کا ہے“۔ اس کی وضاحت کرتے موصوف نے یہ فلسفہ جھاڑا تھا کہ ”بھارتی مسلمانوں کو بابری مسجد کی شہادت اور اس کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنے کی بجائے اپنی ساری توانائیوں اس مطالبے کو منظور کرانے کی طرف مبذول کرانی چاہیں کہ انھیں ہندوستان میں زندگی کے ہر شعبے میں برابری کے حقوق میسر آنے چاہیں“۔ واجپائی کے اس بیان میں جو اعترافِ گناہ پوشیدہ ہے وہ یقیناً عذر گناہ بد تر از گناہ والی بات ہے مگر بظاہر اس سادہ سی بات میں جو تلخ حقائق چھپے ہیں ان پر پوری عالمی برادری کو توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی بات پاکستان بھی مسلسل 73برسوں سے کہہ رہا ہے۔ اور بھارتی مسلمان بھی مسلسل فریاد کرتے رہے ہیں کہ انھیں ہندوستان میں برابری کے شہری حقوق میسر نہیں اور یہ کسی بھی جمہوری معیار کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مسلم دشمنی میں کانگرس بھی BJP سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں اور وہ دراصل ” سافٹ ہندوتوا“ کی پالیسی پر بتدریج عمل پیرا ہے۔ ماہرین کے مطابق دہلی کے حکمران یوں تو انسان دوستی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے مگر ان کا پول آئے دن کسی نہ کسی صورت میں کھلتا رہتا ہے ۔ ایک برس قبل مہاراشٹر میں شیو سینا کے سربراہ ادت ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ RSS اور BJP نے خود پر جو لبادہ اوڑھ رکھا ہے، اس منافقانہ روش کو ختم کر کے اپنی اصلیت دنیا پر واضح کرنی چاہیے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حماد اصغر علی کے کالمز
-
آکسیجن کا بحران اور پاکستان سٹیل ملز
منگل 4 مئی 2021
-
بڑھتی گلو بل وارمنگ۔کیسے قابو پایا جائے؟
ہفتہ 20 فروری 2021
-
گلگت بلتستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت
منگل 9 فروری 2021
-
افغان خواتین کی آبروریزی اور آر ایس ایس غنڈے
جمعہ 8 جنوری 2021
-
خواتین بے حرمتی ۔بھارت کی پہچان بنی
اتوار 4 اکتوبر 2020
-
مودی کا جنم دن اور بابری شہادت
بدھ 23 ستمبر 2020
-
’نیب‘ساکھ میں بتدریج اضافہ۔ایک جائزہ
پیر 14 ستمبر 2020
-
بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور چین کا کرارا جواب !
منگل 8 ستمبر 2020
حماد اصغر علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.