
چین تو چین ہے
جمعرات 18 جون 2020

عمران قریشی
لداخ کےعلاقےوادی گلون میں چین بھارت کا سامنا بڑے عرصہ بعد ہوا ہے بھارتی سورما بار بار ایک ہی غلطی کرنے سے باز نہیں آرہےاور ہربار جم کے مار کھارہے ہیں اگر بھارت نے اپنے زیر قبضہ علاقے تبت کی طرف سے کوئی کارروائی کی تو لداخ کےساتھ کہیں تبت سے بھی ہاتھ نا دھونا پڑجائیں بھارتی حکمرانوں کی عقل شاید گھانس چرنے گی ہے وہ ایک طرف تو چین سے اڑنگا لگارہے ہیں دوسری طرف پاکستان کی کشمیر سی ملحقہ سرحد پر بھی اپنی کمینگی سے باز نہیں آرہے باربار افوج پاکستان کے صبروبرداشت آزمانے کی کوشش کررہے ہیں اگر پاکستان کسی بھی طرح مشتعل ہوکرجوابی کاروائی کےطور پر بھارت پر حملہ کردیتا ہے تو جارحیت کاالزام پاکستان کےسر تھوپ کر بھارت تمام اسلام دشمن عالمی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے کی مذموم کوشش کرسکتا ہے افواج پاکستان کے دانش ور جنرلز بھارتی چالوں کو خوب اچھی طرح سمجھ رہے ہیں اس لے بہت محتاط انداز میں حکمت عملی پر عمل اپنا رہے ہیں جس پر بھات کی تلملاہٹ دیکھنے والی ہے بھارت کاچین پرتو بس نہیں چل رہا وہ اپنی شکست کی خجلت مٹانے کےلے بار بار منہ کی کھانے کےباوجود ایل او سی کو اپنا حدف بنائے ہوئے ہےاور ہربار ذلیل ہورہاہے دراصل بھارتی حکمرانوں سے اپنے داخلی مسائل حل نہیں ہورہے تو وہ قوم کی توجہ اُن سے ہٹاکر جنگ کےخوف میں مبتلا کرناچاہ رہی ہےبھارت میں اندرون خانہ کئی محاذ کھلے ہوئے ہی تامل آذادی چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
مگر دیکھنا یہ ہے کہ چین کس طرح اس پر نکیل ڈالتا ہے۔ کس طرح اس آئے جن کو بھاگتا ہے۔ کیونکہ بھارتی حکمرانوں بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں وہ خود کو اس خطے کی سپر پاور سمجھنے لگے ہیں اور چین اسی غلط فہمی کو دور کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ بھارت کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ چین کی یہ کوشش کیوں کررہا ہے۔ اس پر ان شاءاللہ اگلے کالم پر بات کریں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عمران قریشی کے کالمز
-
سنی سنائی
پیر 22 جون 2020
-
چین تو چین ہے
جمعرات 18 جون 2020
-
میں لہو کہا تلاش کروں
اتوار 28 مارچ 2010
-
آخر امریکہ کیا چاہتا ہے۔۔۔۔۔؟
جمعہ 17 اکتوبر 2008
-
لوٹ کھسوٹ کا بازار۔۔۔۔۔۔ پاکستان ۔۔۔۔؟
منگل 26 اگست 2008
-
کمبل نہیں چھوڑ رہا۔۔۔۔
پیر 11 اگست 2008
-
ہائے ہمارے حکمران۔۔۔۔۔!
اتوار 27 جولائی 2008
-
آخر حکومتی رٹ کی رٹ کیوں۔۔۔۔۔۔۔؟
ہفتہ 12 جولائی 2008
عمران قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.