
میں نے کشمیر کو اپنوں کے ہاتھوں بھی اجڑتے دیکھا
اتوار 27 ستمبر 2020

انعام الحق
عالمی ایجنڈے پرجس طرح کشمیر کی کانٹ چھانٹ جاری ہے اس پر کشمیریوں کے دلوں پر جو چھریاں چل رہی ہیں اور جس تکلیف اور کرب سے کشمیری گزر رہے ہیں اس کا اندازہ کشمیری ہی کرسکتے ہیں تماشائیوں کو اس کا اندازہ نہیں پھر ان زخموں سے چور چور ہوکر جب آر پار کے کشمیری جب زخمی شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے میدان میں اتریں گے اس وقت میدان کا کیا منظر ہوگا اصحاب بصیرت اسکو بجانپ چکے ہیں لیکن برگر خور شائد اس کا تصور نہیں کرپارہے ہیں
5اگست 2019 کو انڈیا کی جانب سے کشمیر کی سابقہ حیثیت کو ختم کرنے پر جو غم وغصہ پوری دنیا میں سامنے آیا وہ تاریخ کا حصہ ہے جسمیں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بھرپور موقف عالمی فورمز پر دیا لیکن گلگت وبلتستان کی نئی شناخت کو پاکستان کی جانب سے دی جارہی ہے اور آئین کے آرٹیکل 257 کو معطل کرکے اسمیں ترامیم کی کوشش ہورہی ہے اسمیں اور انڈیا کے اقدام میں فرق کیا ہے ۔
(جاری ہے)
اگر انڈیا اس اقدام کیوجہ سے درندہ قرار دیا گیا تو پاکستان کو کس مناسبت سے محسن کشمیر قرار دیا جائے گا۔۔۔۔؟
اگر مودی اس دھندے کے مرکزی کردار کیوجہ سے ہٹلر قرار پایا تو عمران خان اسی خدمت کیوجہ سے کیونکر سفیر کشمیر قرار دیا جائے گا
ارے ارباب اقتدار و اختیارکشمیر کے حوالہ سے 73 سالہ سرگرمیوں کو کس کھاتے میں ڈالو گے ۔۔۔؟
آپ جس اقدام کی جانب محو سفر ہو کیا اس سفر کا زاد سفر ہے آپ کے پاس ہے۔۔۔۔؟
کیا آئین کے مختلف آرٹیکلز میں ترامیم کے لئے جو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے وہ آپ کے پاس موجود ہے۔۔۔۔۔؟
کیا کشمیر کی ریاستی قیادت کو آپ نے اعتماد میں لیا۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کشمیر کے عوام اس کو کس نظر سے دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔؟
کیا آپ کو علم ہے کہ لبریشن فرنٹ کا بیانیہ کس قدر کشمیری عوام میں مقبولیت پاچکا ہے۔۔۔؟
کیا کشمیر کے مخصوص سرکاری ملازمین کو آپ کشمیریوں کا نمائندہ تو نہیں سمجھ بیٹھے۔۔۔۔؟
اگر آزادکشمیر کے عوام اس پر بپھر گے تو کیا کروگے۔۔۔۔۔؟
کیا کشمیری عوام پر انڈین فوج کی طرح گولی چلا لوگے۔۔۔۔؟
کیا کشمیری اسی طرح خاموش رہیں گے۔۔۔۔؟ اس کا یقین کس نے آپ کودلایا ہے۔۔۔۔۔؟
مجھے تو نہ جانے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کشمیرکو اجاڑنے کی کوشش ہورہی ہے اور اپنوں کے ہاتھوں ہورہی ہے۔۔۔۔؟
کیا آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اس بات کا علم ہے کشمیری عوام آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو کس غدار وطن کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔؟
کیا کشمیری قیادت کو علم ہے کہ پاکستان کی جانب سے تقسیم کشمیر کو سقوط کشمیر قرار دیا جارہا ہے۔۔؟
کیا کشمیر قیادت کو علم ہے کہ ان کی مجرمانہ خاموشی کو میر جعفر اور میر صادق سے کے کردار سے جوڑا جارہا ہے۔۔۔۔۔؟
کشمیری پاکستان پر مر مٹنے کو تیار لیکن پاکستان کیونکر سوتیلی ماں کا کردار کشمیریوں کے ساتھ روا رکھ رہا ہے ۔۔۔؟
مقتدر حلقے نوٹ کریں آخر کیوں بات ماں سے سوتیلی ماں تک پہنچ چکی ہے۔۔۔؟
مقتدر حلقوں کو علم ہے گلگت وبلتستان کا نیا تشخص آئین کے آرٹیکل 257کی خلاف ورزی کے ساتھ سپریم کورٹ آف آزاکشمیرکے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے ۔۔۔۔۔؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کو پورے وطن کا محب وطن بننے کی توفیق دے اور کشمیر سے غداری کرنے کی جسارت ہمیں نہ دے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعام الحق کے کالمز
-
امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر اور لبوں کی مسکان
منگل 15 فروری 2022
-
سیاسی اور عسکری سرد اور گرم جنگ
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
کشمیر میں غیرمعیاری مواصلاتی نظام پر اقوام متحدہ کی رپورٹ۔۔۔۔
بدھ 21 اکتوبر 2020
-
بیروزگاری مہتمموں کے دروازوں پر دستک دینے لگی
بدھ 7 اکتوبر 2020
-
میں نے کشمیر کو اپنوں کے ہاتھوں بھی اجڑتے دیکھا
اتوار 27 ستمبر 2020
-
سیاسی ومذہبی قیادت ٹیوٹر۔۔ قبلہ و کعبہ باجوہ سلامت
جمعرات 24 ستمبر 2020
-
اوقاف کنٹرول پالیسی اور محکمہ اوقاف اسلام آباد کے زمینی حقائق
پیر 21 ستمبر 2020
-
مولنا فضل الرحمن کا میڈیا کا سامنا کرنے کا منفرد انداز
جمعرات 17 ستمبر 2020
انعام الحق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.