
طالبان کی فتح
جمعرات 8 جولائی 2021

جاوید ملک
(جاری ہے)
جس کی صدیوں پرانی روایت ہے۔ اور اسی روایت کی تکمیل کے لیے جدید علم سے بے بہرہ، موت و زندگی میں فرق نہ کرنے والے یہ سادہ لوح جنگجو منافقانہ سوچ کی بھینٹ چڑھتے رہنے میں ہی خوش رہتے ہیں- یہ چھ مختلف النسل اقوام اپنے اندر ایک ہی طرح کا جزبہ رکھتے ہیں اور اسے اپنی سادگی کے عوض کبھی سستا اور کبھی مہنگا بیچتے رہتے ہیں۔
اور ان کی سادہ طبیعت ان دیکھے جنت کیلئے اپنے آپ، ماں باپ اور ملک کو نیست و نابود کرنے کی کوششوں میں معاون و مددگار ثابت ہوتی رہتی ہے۔اب رہا مسلہ امریکہ نے نائن الیون کی سازش کیوں کی، اس سے خود امریکہ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا اور مزید کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ تو اس کا بہت مصدقہ اصول موجود ہے،جسے کبھی کسی نے جھٹلایا نہیں۔ کہ جو جتنا تجربہ کار ہو گا وہ اتنے ہی بڑے فیصلے کرے گا اب یہ فیصلے کے نتائج پر منحصر ہوتا ہے کہ فیصلہ کتنا صائب تھا۔ امریکہ کا اپنا ماضی بتاتا ہے- جب سے امریکا دنیاوی سپر پاور بنا ہے اس نے کھربوں ڈالر جنگ میں جھونکے ہیں- مگر کبھی کوئی جنگ جیتا نہیں۔اگر امریکا نے سبق سیکھنا ہوتا تو ویتنام کی جنگ سے سیکھتا، سوویت یونین کے افغانستان پر قبضے سے سیکھتا۔ اور اب بھی خدانخوستہ اس جنگ میں شکست فاش کے بعد امریکہ گھر ہرگز نہیں بیٹھے گا۔ جسطرح افغان ایک انتہا ہیں اسی طرح امریکا دوسری انتہا۔ اور ایک تیسری عقلی دلائل کے تانے بانے بننے والی انتہا بھی ہر وقت دستیاب ہوتی ہے- جو اپنی محدود مگر واقعاتی سوچ کے تابع کبھی امریکہ کے بغیر دنیا کو ادھورا سمجھتی ہے اور کبھی یہ سمجھتی ہے- رہا سوال امریکہ کے ہارنے کا اور افغانوں کے جیتنے کاتو نہ امریکا ہار کر سکون سے بیٹھے گا،بلکہ امریکن تھینک ٹینکس پوری مستعدی سے کوئی اور سازش ٹیبل کر چکے ہوں گے- جہاں امریکا نے دنیا کی بہتری کیلئے ٹانگ اڑانے کی کوشش کرنی ہے۔ امریکہ کے لئے بقول شاعردنیا کا خون کئے جا رہا ہے وہ
سجدے کئے جا رہا ہے رعونت سے دمبدم
جیسے خدا کو بھی خیرات دئیےجارہاہےوہ
علامہ اقبال سو سال پہلے فرما گئے ہیں۔
نہ ہو جس کو خیال خود آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید ملک کے کالمز
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستانی ٹیم
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹی وی شوز کا گرتا ہوا معیار
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
پاکستان کا طرز حکومت
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کابل کی شام غریباں
پیر 30 اگست 2021
-
امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں
منگل 24 اگست 2021
جاوید ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.