
حکومت اور کالعدم T.L.Pکچھ سوال
جمعہ 5 نومبر 2021

کوثر عباس
پہلا سوال یہ ہے کہ جب بات مذاکرات سے ہی طے پانا تھی تو یہ کام سوپیاز اور سو جوتے کھا کر کیوں کیا گیا؟خود حکومت کے نامزد کردہ اوریا مقبول جان کے مطابق حکومت کا رویہ منفی جبکہ کالعدم T.L.Pکا رویہ مثبت تھااوروہ جمعہ شام دہائی دیتے رہے کہ حکومت سے کہیں کہ مذاکرات کمیٹی کا اعلان کریں تاکہ ہم لانگ مارچ نہ کریں مگر حکومت کتراتی رہی ۔کیوں؟دوسرا سوال : خود لانگ مارچ کرنے والی حکومت کسی دوسرے فرد یا جماعت کو احتجاج سے خندقیں کھود کر ، کنٹینر لگا کر اور شیلنگ کر کے کیسے روک سکتی ہے ؟ تیسرا سوال : جب P.T.Iنواز حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی تھی تو راستوں کی بندش کو غیرقانونی کہتی ہے تو آج وہ کس منہ سے پورے جی ٹی روڈ کو بند کیے بیٹھی تھی جبکہ لانگ مارچ ابھی وزیر آباد بھی نہیں پہنچا تھا؟چوتھا سوال: ماضی میں ریڈزون پر چڑھائی والے عمران خان اب کس منہ سے اس کی تقدیس کا رونا رو رہے ہیں اورماضی میں میڈیا کوریج کو اپنا حق قرار دینے T.L.Pکی کرویج پر پابندی کیسے لگا رہے ہیں؟
پانچواں سوال تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیے جانے نوٹیفکیشن سے متعلق ہے ۔
(جاری ہے)
پانچواں سوال سفیر کی بیدخلی سے متعلق ہے ۔فرانس نے حکومتی سطح پر گستاخی کی ۔تحریک لبیک میدان میں آئی اور مطالبہ کیا کہ فرانس حکومت کو ان کا سفیر بیدخل کر کے حکومتی سطح پرجواب دیا جائے ۔ مظاہرے شروع ہوئے اور بالآخر فیض آباد میں ایک معاہدہ ہوا ۔ اگر حقائق دیکھے جائیں تو دنیا کی معلوم تاریخ میں بہت سے ملکوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کیا ۔ملکوں کے تعلقات میں سفارتی تعلقات اہم ہوتے ہیں نہ کہ سفیروں کی ذات ۔لہذا اگر عمران خان ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں تو وہ سفیر واپس بھیج دیتے اور اس کی جگہ کوئی دوسرا سفیر آ جاتا اور یوں یہ قضیہ حل ہو جاتا لیکن ایسا نہ کیا گیا ۔چھٹا سوال T.L.Pسے ہے کہ آپ کو مسئلہ فرانس کے صدر سے تھا، حکومت سے یا سفیر سے؟مزید یہ کہ یہ معاملہ ایک ملک کادوسرے ملک سے تھا ۔ بطور شہری اور ایک سیاسی جماعت آپ کا کام احتجاج کرنا تھا جو آپ نے کیا ۔یہاں آپ کا کام ختم ہو جاتا ہے اوردرست یا غلط ، ایکشن لینا حکومت مینڈیٹ کام تھا ۔سفیر کو بیدخل نہ کرنا اگر عند اللہ قابل مواخذہ ہوتا تو یقینا اس کا سوال حکمرانوں سے ہونا تھا ، آپ سے نہیں کیونکہ آپ نے اپنے حصے کا کام کر دیا تھا۔ساتواں سوال : جب حکومت نے تسلیم معاہدہ کر لیا تھا کہ وہ سفیر کی بیدخلی والا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی اور سیر حاصل بحث کے بعد جو بھی فیصلہ ہوا تحریک لبیک اور حکومت دونوں کی اس پابند ہوں گی تو ایسا کیوں نہ کیا گیا؟ وہ قراردادکیوں ایک پرائیویٹ ممبر سے پیش کرائی گئی ؟اس پر بحث اور پارلیمنٹ کا فیصلہ کیوں نہ آیا ؟اس سے یہ مسئلہ بھی ہمیشہ کے لیے طے ہو جاتا اور مستقبل میں کالعدم T.L.P کے لیے کسی احتجاج کا راستہ بھی بند ہو جاتا۔
آٹھواں سوال حکومت سے معاہدوں کی پاسداری سے متعلق ہے ۔جب معاہدے میں کئی دن باقی تھے تو راہ چلتے سعد حسین رضوی کو کس قانون اورجرم کے تحت گرفتار کیاگیا؟اگر گرفتار کرنا ہی تھا تو آفٹر شاکس پر غور کیوں نہ کیا گیا؟ملک کے کئی شہروں میں دھرنے ختم کرائے گئے لیکن مرکزی دھرنا آخر کار مذاکرات سے ہی ختم کیا گیا ۔اگر ایسا ہی کرنا تھا تو گرفتاری اور کریک ڈاوٴن کا راستہ کیوں اپنایا گیا؟نواں سوال یہ ہے کہ جب ایک بار پھر معاہدہ کر لیا تھا تو ایک بار پھر اس سے مکرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟کارکن رہا کیوں نہ کیوں کیے گئے؟معاہدے کے برخلاف الٹا ان کی مرکزی قیادت کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ جب لاہور ہائی کورٹ سے دوبار فیصلہ آیا تو سعد حسین رضوی کو کیوں رہا نہ کیا گیا؟جب انہوں نے پندرہ دن سڑک کنارے بیٹھ کر احتجاج کیا تو ان کی بات کیوں نہ سنی گئی؟
دسواں سوال کالعدم T.P.Lاور حکومت دونوں سے یہ ہے کہ ویڈیوز میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرتے دکھائی دینے والے افراد اگر T.L.Pکے ہیں تو کیا وہ ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے تاوان ادا کریں گے اور اگر وہ ان کے کارکن نہیں ہیں تو کیا وہ آئندہ ایسے افراد کو اپنے مارچ میں داخل ہونے سے روکنے کی حکمت عملی تیار کریں گے؟ حکومت کے پاس تو ذرائع اور وسائل موجودبھی موجود ہیں تو کیا وہ ان افراد کو ٹریس کر کے واقعی یہ ثابت کرے گی کہ ان افراد کا تعلق واقعی کالعدم T.L.P سے ہے جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے ؟گیارہواں سوال یہ ہے کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ پولیس کے بندے جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ کالعدم تحریک لبیک کے مطابق لاہور میں جاں بحق ہونے کی موت ان کی اپنی گاڑیاں ان پر چڑھنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ رستے میں جاں بحق اہلکاروں کی موت کا سبب ان کی وین بجلی کی تاروں سے ٹکراناہے ۔کیا حکومت اس پر کوئی غیر جانبدار متفقہ انکوائری کرائے گی اور اگرحکومت سچی نکلتی ہے تو کیاشریعت شریعت کا نعرہ لگانے والیT.L.Pدیت یا قصاص کی شرعی سزا قبول کرے گی اور اگر حکومت جھوٹی ثابت ہوتی ہے تو کیا وہ معافی مانگے گی؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.