تیر و ترکش
اتوار 2 نومبر 2014

خامہ بدست کے قلم سے
#پاکستان میں کاروبار کرنا پہلے سے مشکل ہوگیا، عالمی بینک
کاروباریوں کی حکومت ہونے کے باوجود!
#سراج الحق وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کرکے اپنی پوزیشن واضح کریں، عمران خان
کوئی حد ہوتی ہے احسان فراموشی کی خان صاحب
#وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور مشیروں کے غیر ملکی دوروں پرپابندی لگا دی
اپنے غیر ملکی دوروں کے متعلق کیا خیال ہے وزیراعظم صاحب کا؟
#سرکاری ملازم حکومت کے کسی غیر قانونی حکم کو تسلیم نہ کریں، صدرممنون حسین
لو جی صدر صاحب کو بھی بولنا آتا ہے
#نواز شریف نے جمہوریت نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی
پہلے میاں صاحب خود تو جمہوری نصاب پڑھ لیں
#قیادت سے ناراض لیگیوں نے رابطے کیے فارورڈ بلاک نہیں بنا رہا،پنجاب میں درآمد شدہ شخص کو گورنر بنایا گیا، سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ
کھوسہ صاحب اسے کہتے ہیں روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دا
#ہم اصولی طور پراستعفے دے چکے ہیں، شاہ محمود قریشی
تو اب کیا’وصولی‘ کا انتظار ہے؟
#دھرنے سے جو حاصل کرنا تھا کر لیا،طاہر القادری
’کتنا ‘حاصل کیا یہ نہیں بتایا قادری صاحب!
#تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کیے جائیں، سیاسی جرگے کا اسپیکر ایاز صادق کو خط
ایک تو یہ جرگا باز بھی ناں…
#تحریک انصاف کا وزیراعظم سچ بولے گا ، چیئر مین تحریک انصاف
گویا سچ بولنے کے لیے وزیر اعظم ہونا شرط ہے
#حکومت پرخطرات کے بادل چھائے ہوئے ہیں،سید خورشید شاہ
اور ان بادلوں کی موجودگی ہی ہماری طاقت ہے
#متحدہ وفد سے نئے صوبوں پر بات نہیں ہوئی، وزیر اطلاعات
اور جو بات ہوئی اس کا پتا جلد چل جائے گا اہلِ وطن کو
#خیال تھا قادری سمجھ دار ہیں دھرنے سے نہیں اٹھیں گے، شیخ رشید
اس طرح کے بیان دے کر اب آپ سونامی خان کی ’سمجھ داری‘ پکی کر رہے ہیں ناں!
#عمران کا30نومبرکا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر ہوگا، اعتزاز احسن
اور اس اثر کی وجہ سے آپ بھی بااثر ہو جائیں گے حکومت کے لیے
#دھرنوں میں ثالثی کرکے قوم کو آمریت سے بچایا،سراج الحق
کپتان خان کو آپ سے اصل شکوہ شاید یہی ہے
#تھرکول سے دو تین ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، ڈاکٹر ثمر مبارک مند
اللہ آپ کو صحت و تندرستی دے اور آپ کی زبان مبارک کرے
#پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،فلور ملز مالکان نے آٹا مہنگا کر دیا
اس لیے کہ فلور ملیں پیٹرولیم مصنوعات سے نہیں بجلی سے چلتی ہیں
#حکومت نے نئے جوش کے ساتھ معیشت کی بحالی کا کام شروع کر دیا، پولیٹیکل سیکریٹری وزیرِ اعظم
صرف جوش سے نہیں ہوش سے بھی کام لینا پڑے گا حکومت کو معیشت کی بحالی اور اپنے بچاؤ کے لیے
#وزیراعظم کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی صدر مملکت سے ملاقات
لگتا ہے اسلام آباد میں متحدہ کے لیے اچھی خبر کا بندوبست ہوچکاہے
#پاکستان میں مطمئن افراد کی تعداد بڑھ گئی ،امریکی سروے
اکثریت ان کی ہوگی جنہیں انقلاب دھرنے سے اٹھا کر قادری صاحب نے گھر بھجوا دیا ہے
#ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف میں صلح ہو گئی
صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کو ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے اس صلح کا گرُ سیکھ لینا چاہیے
#سیاسی بحران کے حل میں کردار ادا کرتا رہوں گا، امیر جماعت اسلامی
اگر سیاسی بحران حل ہو گئے تو پھر آپ کیا کریں گے؟
#پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی،چینی دو روپے فی کلو سستی، سونا950روپے فی تولہ سستا، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
یااللہ خیر! ایک دن میں اکٹھی چار اچھی خبریں
#پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر ’ٹھنڈ‘ پروگرام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
یہ ٹھنڈ پروگرام کہیں حکومت کے بعض حلیفوں کو گرم نہ کردے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.