
ووٹ کی عزت کے نعرے۔۔۔!!
منگل 17 نومبر 2020

مظہر اقبال کھوکھر
پاکستان مسّلم لیگ ن پچھلے کچھ عرصہ سے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے موجودہ حکومت اور قومی اداروں کے خلاف برسر پیکار ہے اقتدار کے دوران سے لیکر جب ان کے اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب ہوۓ ہیں اب تک مسّلم لیگ ن بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر فوج کو نشانہ بنا رہی ہے یہاں تک کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں مسّلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوۓ چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف کے خلاف نام لے کر مختلف الزامات عائد کئے اور بارہا سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی بات کی اس سے پہلے وہ متعدد بار سینے میں موجود راز افشاں کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں اسی دوران مسّلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے فوج کے خلاف ایک متنازعہ بیان نے بھی ملک میں ایک بحران پیدا کر دیا جس کی آئی ایس پی آر کو تردید کرنا پڑی۔
(جاری ہے)
سوال یہ ہے کہ آئین کی وہ کون سی شق ہے جو ایک منتخب حکومت کو گرانے کے لیے فوج سے مدد طلب کرنے کی اجازت دیتی ہے اور وہ کون سی شق ہے جو سیاسی معاملات پر فوج سے مزاکرات کی اجازت دیتی ہے اگر سب کچھ آئین کے تحت ہونا ہے تو قوم پر بھی تو آئین کی وہ شق واضح ہونی چاہئے جو ووٹ کی عزت سے فوج سے مزاکرات تک سیاستدانوں کو جواز فراہم کرتی ہے مگر تلخ حقیقت یہی ہے اس ملک میں کبھی بھی ووٹ کو عزت نہیں دی گئی اور آج بھی ووٹ کو عزت دینے کی بات صرف اس وقت تک کے لیے کی جارہی ہے جب تک ان کے ذاتی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی فوج نے سیاست میں مداخلت کی یا جمہوریت پر شب خون مارا یہی سیاستدان ان کے سب سے بڑے سہولت کار ہوتے ہیں جو بعد میں جمہوریت کے چیمپئن بھی بن جاتے ہیں۔ مسّلم لیگ ن کے سربراہ جو آج کل فوج کے خلاف بیان دے کر ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ضیاء الحق کی نرسری میں پروان چڑھے اور ان کے منہ بولے بیٹے بن کر اقتدار کے مزے لوٹے اور یہ رفاقت بعد ازاں کافی سالوں تک چلتی رہی اور اسی بل بوتے پر محترمہ بینظیر بھٹو کی کردار کشی بھی کی جاتی رہی۔ اسی طرح تحریک انصاف کے اہم اتحادی مسّلم لیگ ق کے چوہدری برادران مشرف کے دور میں طویل عرصہ تک مشرف با اقتدار رہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے ایک باوردی صدر منتخب کرایا اور انھوں نے برملا طور پر یہ کہا کہ ہم دس مرتبہ باوردی صدر منتخب کرانے کے لیے تیار ہیں اس وقت باوردی صدر کو ووٹ دینے والے اراکین اسمبلی کی اکثریت آج تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں میں موجود ہے مگر اس کے باوجود اپوزیشن ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہی تھی تو خوشی ہورہی تھی اور امید کی ایک کرن جنم لے رہی تھی کہ ممکن ہے سیاستدان اپنے پرانے داغ دھونے کے تیار ہوچکے ہوں اور آنے والے وقت میں ممکن ہے اس ملک کو حقیقی جمہوریت نصیب ہوجاۓ اور واقعی اس ملک میں ووٹ کو عزت مل جاۓ مگر مریم نواز کے اس بیان کے بعد ووٹ کی عزت کے نعرے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی' پارلیمنٹ کا استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی صرف اسی صورت ممکن ہے جب عملی طور پر ووٹ کو عزت دی جاۓ گی مگر یہ سب اس وقت تک ممکن نہیں جب تک سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر ووٹ کو عزت دینے کے نعرے گا کر ووٹ کی عزت پامال کرتے رہیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مظہر اقبال کھوکھر کے کالمز
-
ڈی سی لیہ اور تبدیلی
جمعرات 3 فروری 2022
-
صوبے کے نام پر سیاست
بدھ 26 جنوری 2022
-
بات تو سچ ہے۔۔۔
جمعرات 20 جنوری 2022
-
اجتماعی بے حسی کا نوحہ
بدھ 12 جنوری 2022
-
خاموش انقلاب نہیں دھاڑتا طوفان
بدھ 5 جنوری 2022
-
ایک اور سال
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
تبدیلی آنے سے پہلے جانے لگی
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایک اور بحران۔۔۔۔
منگل 14 دسمبر 2021
مظہر اقبال کھوکھر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.