
پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہمارے دشمن ہیں!
پیر 17 جون 2019

محمد حسین آزاد
(جاری ہے)
دوسری پارٹیوں کے کارکنان بھی زرداری کی گرفتاری پر ناخوش دکھائی دیتے ہیں ، لیکن یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ چور کا ساتھی چور ہی ہوسکتا ہے۔
اگر آج زرداری جیسا بڑا بدمعاش گرفتار ہوسکتا ہے تو کل کوئی بھی چور بچ نہیں سکتا ۔ لہذا بعض لوگ اپنی دفاع کے لئے کرپٹ اور دونمبر کے لوگوں کی حمایت میں بولتے جاتے ہیں۔زیادہ تر لوگ کہتے ہیں چور کو پکڑنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ان سے پیسے لینا چاہیئے۔ یہ لوگ ایسے لوگوں کو چور کہتے ہوئے بھی ان کی حمایت کرتے ہیں۔زرداری کی گرفتاری پر پورے ملک میں جیالوں نے احتجاج کیا اور ان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔بعض دوسرے لوگوں نے بھی زرداری کی گرفتاری کی مخالفت کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعض لوگ اسے سیاسی انتقام کہتے ہیں او ر بعض لوگ کہتے ہیں کہ زرداری کو بجٹ سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار اور تاحیات نا اہل کیا تو بہت سارے لوگوں کے اس سے بھی ہمدردی ہوجاتی۔ ہر کوئی کہتا نواز شریف کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔
قارئین! ہمارے ملک کے جیلوں میں بہت سارے بے گناہ لوگ ہوتے ہیں جو جھوٹی مقدمات کی بنا پر گرفتار کئے جاتے ہیں۔ چار پانچ سال پہلے ہمارے ایک رشتہ دار کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ دوسال جیل کاٹنے کے بعد باعزت بری کردیا۔ میرے ایک دوست کو بھی ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جو اب بھی جیل میں کسی اور کے جرم کی سزا کاٹ رہاہے۔اور ان جیسے سینکڑوں نہیں، ہزاروں اور لاکھوں بے گناہ لوگ ہماری جیلوں میں قید ہیں جن کا کوئی نہیں پوچھتا۔ کسی نے ان کی کیسز کی انکوائری تک نہیں کی۔ اور جب کوئی چور ڈاکو پکڑا جاتا ہے تو آئین میں اس کے لئے ترامیم بھی کی جاتی ہے۔
قارئین، پچھلی حکومتوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض بنایا۔ انہوں نے ملک میں ایک بادشاہی سسٹم بنائی تھی ۔ کوئی بھی بادشاہ سلامت کے خلاف بات نہیں کرسکتا تھا، بادشاہ اور ان کے خانوادے قانون سے بالاتر تھے۔ ابھی وہ بادشاہت نہیں رہی ہے۔ ابھی ان بادشاہوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے کردیا گیا ہے۔لہذا سب سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی حمایت مت کیجئے، یہ کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔ اگر موجودہ حکومت کچھ ڈیلیور نہیں کر رہی تو اس پر تنقید کرنا ہم سب کا حق ہے۔ اس کے خلاف سڑکوں پر نکلنا اور احتجاج کرنا ہم سب کا حق ہے۔ اور آئندہ انہیں مسترد کرنے کا حق بھی ہمارے پاس موجودہے ، لیکن کم از کم موجودہ حکومت سے حد درجے نفرت کی وجہ سے کرپٹ لوگوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے۔بحیثیت پاکستانی، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہمارے دشمن ہیں، اور جو لوگ دشمنوں سے ملے ہوتے ہیں ، انہیں غدار کہتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد حسین آزاد کے کالمز
-
لڑکے کی جھوٹی محبت نے بےچاری عورت کو مروا دیا
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
دیر بالا کے ایک سرکاری سکول کی حالت زار
پیر 26 اکتوبر 2020
-
پیسوں کی خاطر اپنے بچوں کی زندگی برباد مت کریں
جمعہ 23 اکتوبر 2020
-
کرونا وائرس ہمارا مذاق اڑائے گا
پیر 23 مارچ 2020
-
بندہ خدا رشوت خور نکلا
جمعہ 17 جنوری 2020
-
منتخب نمائندگان دیر کے لیے غیرت کا سوال
پیر 7 اکتوبر 2019
-
محکمہ جنگلات کی غفلت اور دغا بازی
جمعرات 19 ستمبر 2019
-
ہم بدقسمت قوم ہیں
منگل 25 جون 2019
محمد حسین آزاد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.