
پی ایچ ڈی طالبہ کی خودکشی ،ذمہ دارکون ؟
جمعہ 21 اگست 2020

محمد صہیب فاروق
ان میں سب سے پہلے قصورواروہ والدین اوراساتذہ ہیں جواپنی خواہش کواپنے بچوں پرمسلط کرناچاہتے ہیں ان کے ہاں بچے کی کامیابی کامدارامتحانات میں پوزیشن یااچھے نمبرزہوتے ہیں اگرخدا نخواستہ کبھی کوئی بچہ امتحانات میں کم نمبرزحاصل کرے یاچندایک مضامین میں فیل ہوجائے توانہیں اس قدرطعن وتشنیع کاسامناکرناپڑتاہے کہ حسّاس طبیعت کے حامل بچے ہمیشہ کے لیے مایوسی کاشکارہوجاتے ہیں یاپھرانتہائی قدم خودکشی کاراستہ اختیار کرلیتے ہیں ،ایسے والدین اوراساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ انگریزی کے اس مقولہ
Better late than Never"یعنی کبھی ناجانے سے تاخیرسے چلے جانابہترہے “کومدنظررکھیں،اعلی نمبرزمیں کامیابی کی کوشش کرنابہت اچھی بات ہے لیکن ذہنی طورپربچوں کواچھے یابرے نتائج کے تحمل کے لیے تیاررکھنابھی اشدضروری ہے ،انہیں یہ بتلانا ضروری ہے کہ زندگی اتارچڑھاؤکانام ہے ایسابھی ممکن ہے کہ آپ سوفیصدایک امتحان کے لئے تیارہوکرجائیں لیکن خدانخواستہ راستہ میں کسی حادثہ کاشکارہوجائیں یاامتحان گاہ میں کسی ایسی ذہنی یاجسمانی تکلیف میں مبتلاہوجائیں کہ آپ مکمل طورپرپیپرحل نہ کرپائیں ۔
(جاری ہے)
کچھ عرسہ قبل مجھے انٹرکے امتحان میں بطورنگران ڈیوٹی کرنے کاموقع ملاتو ایک دن دوران امتحان ایک بچے کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہوگئی ب،بخاراورمسلسل قے سے اسکارنگ زردپڑگیا ،جس پرہم نے فوری طور پراس بچہ کوایک کمرہ میں شفٹ کیااوراس کوفرسٹ ایڈدینے کے بعداس کے والد جوخودپی ایچ ڈی ہونے کے علاوہ محکمہ تعلیم میں آفیسرتھے سے رابطہ کرکے انہیں امتحانی سنٹر میں بلوایا،تشریف لانے کے بعد انہوں نے بچے کی طبیعت دیکھی تو وہ کافی نڈھال تھااوربقیہ پیپرمکمل کرنے کی پوزیشن میں بالکل نہ تھا لیکن اس کا والد اسے پیپرمکمل کرنے کی ترغیب دیے جارہاتھالیکن بچہ معذرت کیے جارہاتھاکہ ابومیری طبیعت بہترنہیں میں پیپرنہیں کرپاؤں گا جس پرہم نے اس کے والدسے درخواست کی کہ بچے کومجبورمت کریں اس کی طبیعت ناسازہے اسے فوری طورپرکسی ڈاکٹرکودکھائیں ہمارے اصرارپروہ بادل نخواستہ بچے کوساتھ لے گئے ،اس بچے کے والد کے پیش نظراس بچے کے نمبرزتھے ناکہ اس کا صحتمند مستقبل ۔ایسے والدین اپنے ہونہار بچوں کوہمیشہ کے لیے ضائع کردیتے ہیں ۔ایسے موقع پربچوں کوبھرپورحوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ حوصلہ شکنی کی ،ایک اوراہم مسئلہ جس کی جانب توجہ مبذول کرواناانتہائی ضروری ہے جس کاسامنا ہمارے ہاں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں تحقیق کے طلباء وطالبات کوکثرت سے ہے کہ ان کے سپروائزرزان کے ساتھ coperateنہیں کرتے ،ریسرچ ورک میں قدم قدم پررہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے ،لہذااگرنگران مقالہ کی خصوصی توجہ وشفقت شامل حال ہوتویہ سفرجلدپایہ تکمیل کوپہنچ جاتاہے وگرنہ ایک بڑی تعداددلبرداشتہ ہوکرتحقیق سے کنارہ کش ہوجاتی ہے ،نادیہ اشرف کی خودکشی کی خبرکے بعد سوشل میڈیاپرایم فل اورپی ایچ ڈی کے سپروائزرحضرات کوخوب کوسا گیاجس میں یقیناان حضرات کے غیرمناسب عدم تعاون کے رویوں کودخل ہے ،یونیورسٹیز کے سپروائزرصاحبان کواپنے رویوں کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔
نادیہ اشرف کی خودکشی کی وجوہات میں سے ایک مرکزی سبب39سالہ عمرکے باوجود غیرشادی شدہ ہونا بھی ہوسکتاہے عورت طبعا کمزورہے اسے ایک مضبوط سہارے کی ہرزمانہ میں ضرورت ہوتی ہے والدین اوربھائیوں کے بعد خاوند کاسہارااسے مضبوط بناتاہے ،ہمارے ہاں ایک سوچ یہ بھی ہے کہ ایم فل پی ایچ ڈی کے بعد ہی شادی کی جائے حالانکہ یہ سوچ درست نہیں اس سوچ کے نتائج منفی ثابت ہوئے ہیں پی ایچ ڈی کی تکمیل کا انتظارکرنے والے بہت سارے سٹوڈنٹس overageہوجاتے ہیں ڈاکٹریٹ کے بعداگلامرحلہ سٹینڈرڈکے رشتہ کی تلاش کا ہوتاہے جس میں کچھ بیچارے تو اسی انتظار میں عمر ضائع کر بیٹھتے ہیں اورجنہیں اپنے سٹینڈرزکا ساتھی مل جاتاہے ادھیڑ عمر ہونے کے سبب ازواجی زندگی کی لذت سے ناآشنا رہتے ہیں ،اعلی تعلیم اورازواجی زندگی کوایک طبقہ ایک دوسرے کی ضدسمجھتاہے اگرچہ شادی کے بعد ریسرچ کی تکمیل میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن یہ مستقبل کی بہت ساری ناقابل تلافی مشکلات و مصائب سے چھٹکارے کاسبب ہے ،
اس خودکشی کے واقعہ کو سوشل میڈیاپرجس طرح منفی اندازمیں بغیرکسی تحقیق کے پیش کیاگیایہ ہمارے لیے افسوس وعبرت کامقام ہے خودکشی کرنے والی طالبہ کے سپروائزر ڈاکٹراقبال چودھری کی بغیرکسی ثبوت کے کردارکشی کی گئی جوقابل مذمت ہے ،سوشل میڈیاخاص طور پرفیس بک پرذرابرابرسوچ وبچار کے بغیرہی خبرکوآگے چلتاکیاجاتاہے جس کے نتیجہ میں مختصر وقت میں وہ چھوٹاپروپیگینڈاہزاروں لوگوں کومتاثرکردیتاہے ،ابھی چندروزقبل ہی لاہورمیں ایک سفیدریش بزرگ کی اپنی بیٹی کے نکاح فارم پردستخظ کروانے کے بعدشفقت سے بوسہ دینے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تواس پرہمارے مادرپدرآزادسوشل میڈیاپرجوطوفان بدتمیزی برپاہواوہ ڈوب مرنے کامقام ہے باپ بیٹی کی محبت کوہوس پرستی کانام دیاگیا،ٹوپی ڈاڑھی کامذاق اڑایاگیااس بوڑھے باپ اوراس کے خاندان کو اس منفی عمل سے کتنی تکلیف ہوئی ہوگی اس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتاہیں ہمیں اپنے آقاخاتم النبیین ﷺکایہ فرمان یادرکھناچاہیے کہ تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مسلمان نہیں بن سکتاجب تک کہ اس کے ہاتھ اورزبان سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ ہوں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد صہیب فاروق کے کالمز
-
میرا قصور کیا جانور ہونا ٹھہرا؟
اتوار 6 فروری 2022
-
عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
مکتوب بنام سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
دفاع پاکستان
منگل 7 ستمبر 2021
-
خونِ حُسین رضی اللہ عنہ دراصل خونِ رسول ﷺ ہے
پیر 23 اگست 2021
-
کیامسئلہ فلسطین فقط مسئلہ اسلام ہی ہے؟
بدھ 2 جون 2021
-
غزوہ بدرمعرکہ حق و باطل کا تاریخی دن
جمعرات 29 اپریل 2021
-
آمدِرمضان المبارک نوید ِبہارہے
منگل 20 اپریل 2021
محمد صہیب فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.