
یہ جو دس کروڑ عوام ہیں۔۔۔
جمعرات 3 دسمبر 2020

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
اس پر بھی ہے سناٹا
صدر ایوب زندہ باد
یہ جو دس کروڑ ہیں
جہل کانچوڑ ہیں
لیکن قصور ایسے راہنماؤں کا نہیں ہے۔قصور ان کی بھوک،ننگ افلاس،بے روزگاری،عدم استحکام اور ذہنی انتشار کا ہے جو انہیں سیاستدانوں کی پیدا کردہ ہیں۔مگر عوام شعور نہیں رکھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ایک دن یہی راہنما ہمارے دکھوں کو مداوا کریں گے۔ارے سیدھی سادھی بدھو عوام اگر ان لوگوں نے ایسا کرنا ہوتا تو چالیس سالوں میں کرچکے ہوتے۔ہر مشکل وقت میں دبئی اور انگلینڈ کی سرزمین کو اپنا ٹھکانہ نہ بناتے۔طرح طرح کے حیلے بہانے کر کے ملک سے راہ فرار اختیار نہ کرتے۔اپنی جگہ اپنے بچوں کو مسند نشینی کے خواب نہ دکھاتے،انہیں اپنا جانشین نہ بناتے۔باپ کے بعد بیٹا اور بیٹی سیاسی وراثت کے امین نہ ہوتے۔لیکن میں پھر کہوں گا کہ قصور ایسے راہنماؤں کا نہیں ہے بلکہ جالب کی بات بالکل سچ ہے کہ دس کروڑ بے شعور ہیں جو اب بڑھ کر بائیس کروڑ ہو گئے ہیں۔ان بائیس کروڑ عوام کو جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہے اور وہ کیسے ہوں گے ؟بالکل ویسے ہی جیسے کہ مغربی ممالک میں ہوتے ہیں کہ کبھی ایک پارٹی تو کبھی دوسری پارٹی،یعنی عوام اپنا احتجاج اپنے ووٹ کے صحیح استعمال سے کرتے ہیں۔وہ اس لئے کہ ایسے ممالک میں عوامی شعور یہ ہے کہ ہم ان راہنماؤں کے غلام نہیں ہیں۔اگر ایک سیاستدان ملک اور عوام کی فلاح کے لئے اچھا کام نہیں کررہا ہے تو اسے دوسری بار منتخب نہ کیا جائے اور اس انتخاب کا حق عوام کے پاس ہوتا ہے اور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے سے ایسے نمائندوں کو رد کر دیتے ہیں۔یہی عوامی جمہوری سوچ پاکستان میں بھی پنپنے کی ضرورت ہے۔جب تک عوام میں یہ شعور پیدا نہیں ہوتا اس وقت تک عوام،جالب کی اس نظم کی صداقت ہوتی رہے گی کہ
جہل کا نچوڑ ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.