راولپنڈی پولیس کو سلام

پیر 20 اپریل 2020

Muzamil Shafique

مزمل شفیق

پولیس عوام کی محافظ ہوتی ہے۔ یہ وہی اہلکار ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کی جانیں محفوظ بناتے ہیں اور وقت آنے پر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔ یہ مسیحا بھی ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
 موجودہ صورتحال یعنی کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے راولپنڈی پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔

راولپنڈی پولیس کے شیر دل جوان لوگوں کی حفاظت کے لیے صبح سے رات اور رات سے صبح تک مختلف گلیوں محلوں میں اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے افسران احسن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اہلکار ان اقدامات کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ اس وقت ہر جگہ راشن کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ تمام تر زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران راولپنڈی پولیس کے افسران اس مسئلہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے گھر گھر راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں۔


 مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ راولپنڈی پولیس راشن قطاروں میں لگا کر نہیں بلکہ گھر کی دہلیز پر باعزت طریقے سے پہنچا رہی ہے۔ رات کے اندھیرے میں جب غریب کا چولہا بجھ جاتا ہے تو دروازے پر دستک ہوتی ہے اور ایک مسیحا راولپنڈی پولیس کی شکل میں بولتاہے کہ آپ نے راشن کے لیے کال کی تھی یہ آپ کا راشن ہے براہ کرم اسے وصول کیجئے اور اگر مزید مدد کی ضرورت ہو تو ضرور ہمیں آگاہ کیجئے گا۔

آپ کی جانوں کی محافظ راولپنڈی پولیس کہہ کر مسیحا چلا جاتا ہے۔غریب کے لیے یہ منظر نا قابل یقین ہوگا کہ اسے باعزت طریقے سے گھر کی دہلیز پر راشن مل رہاہے۔آر پی او صاحب، سی پی او صاحب،افسران اور اہلکاروں کو سلام۔ آپ اس قوم کے مسیحااور فخر ہیں۔
خوشی میں تو ہر کوئی شریک ہوتا ہے۔لیکن مشکل وقت میں شریک ہوکر مدد کرنا اصل انسانیت ہے۔
مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں راولپنڈی پولیس ایک ماڈل پولیس ہوگی کیونکہ آر پی او صاحب، سی پی او محمد احسن یونس صاحب، رائے مظہر صاحب و دیگر افسران اوراہلکار جیسے ہیرے موجود ہیں۔ جو ملک کی محبت میں سرشار ہوکر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :