چوہدری عابد جوتانہ

اتوار 6 ستمبر 2020

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

اپنے لیے توہر کوئی جیتا ہے ،مزہ تو تب ہے کہ دوسروں کے لیے بھی جیا جائے ۔اِس لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ” ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا“ ۔لیکن آج اِس نفسا نفسی کے دور میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسرے انسانوں کی بھلائی اور خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے ۔چوہدری عابد اشرف جوتانہ ایک ایسے ہی خدا ترس اور خدمتِ خلق کے جذبہ سے سرشار انسان ہیں ۔


چوہدری عابد جوتانہ کا تعلق ضلع جہلم سے ہے ۔اگر اِن کی شخصیت کی بات کی جائے تو بہت ہی منکسر المزاج اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ عاجزی اور انکساری اِن میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔انسان اپنے وصف اور خوبیوں سے پہچانا جاتا ہے۔
اگر خدمتِ خلق کی بات کی جائے تو عابد جوتانہ صاحب جیسا خادمِ خلق صوبہ پنجاب میں شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے کیونکہ خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کئی غریب طلبا اور طالبات اِن کی مالی امداد کی بدولت تعلیم حاصل کر کے اہم عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں ۔ایسے لاتعدادضرورت مند لوگ ابھی بھی موجود ہیں جن کی وہ مالی مدد کر چکے ہیں ،جن میں بیوہ عورتیں ،یتیم بچے اور معذور افراد شامل ہیں ۔اگر یہ کہا جائے کہ وہ علاقے کے بے سہارا لوگوں کا سہارا ہیں تو غلط نہ ہو گا ۔سب سے بڑی خوبی اِن میں یہ ہے جو مجھے پسند آئی ہے کہ یہ خدا ترس انسان لوگوں کی مدد خفیہ طور پر کرتا ہے۔

یہ ایسی خوبی ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتاہے ۔ضرورت مندوں کی خفیہ طور پر مدد کرنا خدا ترس اور نیک لوگوں کی صفت ہے۔
اگر سیاست کی بات کی جائے تو عابد اشرف جوتانہ تحصیل ناظم پنڈ دادنخان بھی رہ چکے ہیں ۔وہ ایک سنہری دور تھا۔تحصیل پنڈ دادنخان کا کوئی ایسا قصبہ ، گاؤں ، محلہ یا ڈھوک نہیں ہے جہاں پر انھوں نے گلیوں، سڑکوں کی تعمیر یا دوسرے رفاحی کام نہ کیے ہوں ۔

اِن کے دور کی زندہ مثالیں آج بھی موجود ہیں ۔
پاکستان کی سیاست میں یہ واحد سیاسی ہے جس کو حقیقی عوامی نمائندہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ آج کل پاکستان کی سیاست میں موجود اکثریتی امید واروں کا مقصد جیبیں بھرنا ہوتا ہے جبکہ عابد اشرف جوتا نہ بغیر کسی لالچ کے ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہیں ۔
اہلِ علاقہ کے لیے سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ عابد اشرف جوتانہ نے سیاست میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ” ہمیشہ ووٹ لینے والوں نے تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا ہے۔میرا سیاست میں واپسی کا مقصد اہلِ علاقہ کی خدمت کرنا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اپنے علاقے کا نمائندہ منتخب کریں تا کہ وہ آپ کے مسائل اور دکھ درد کو سمجھ سکے۔بد قسمتی سے آج تک تحصیل پنڈ دادنخان کو قومی نمائندگی نہیں دی گئی۔یہ ہمارے علاقے کو پسماندہ رکھنے کی ایک سازش ہے۔

انشا اللہ مستقبل میں قومی اسمبلی میں تحصیل پنڈدادنخان کے اپنے لوگ نمائندگی کریں گے۔“
عابد اشرف جوتانہ کا جذبہ خدمتِ خلق انتہائی قابلِ ستائش ہے۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسا قابل انسان ہمارے علاقے میں موجود ہے۔ہمیں اِس کی قدر کرنی چاہیے۔سیاست میں آنے کا اِن کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔پاکستان کو ایسے حقیقی عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے۔یہ ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک عوام کو عابد اشرف جوتانہ جیسے خدمتِ خلق کے جذبے سے سر شار عوامی نمائندے نہیں ملیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :