مہناز کرن! ایک انقلابی شخصیت

اتوار 27 ستمبر 2020

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

آزمائشوں اور مشکل وقت میں جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں وہ دنیاکے لئے ایک رول ماڈل بن جاتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں کے لئے نہ صرف مثال بن جاتے ہیں بلکہ لوگ اُن سے سیکھتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں کے لئے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔ایسے کامیاب لوگ معاشرہ سازی میں عظیم کردار ادا کرتے ہیں۔ایسے لوگ معاشرہ سازی میں کردار ادا کر کے قوموں کے حقیقی ہیرو کہلاتے ہیں، جنہیں آج کے دور میں ہم رول ماڈل کہتے ہیں۔

مہناز کرن ایک ایسی ہی کامیاب خاتون ہیں جنہوں نے خدمت خلق کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے۔
مہنازکرن کا تعلق کراچی سے ہے۔سوشل ورکرمہناز کرن میں خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔مہناز کرن ایک کامیاب بزنس وومین ہیں۔اس کے علاوہ ایک اعلیٰ پائے کی Motivational Speakerہیں۔

(جاری ہے)

بطور Motivational Speakerان کو بین الاقوامی سطح پر مدعو کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کو وہ اندرون ملک اور بیرون ملک( کئی ممالک کا) سفر کر چکی ہیں۔

مہناز کرن ایک ملائیشین ملٹی نیشنل آرگنائزیشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔بقول مہناز کرن ”ہم لوگوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔میرا مقصد صحت اور دولت کے شعبے میں ضرور تمند وں کی مدد کرنا ہے۔اِس کمپنی کے پلیٹ فارم سے ہم لوگوں کو کمائی اور کاروبار کے بھر پور مواقع فراہم کرتے ہیں ۔آج پوری دنیا میں معیشت کا برا حال ہے۔ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے قرض لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

پوری دنیا میں عام لوگوں کا معیارِ زندگی تباہ ہو چکا ہے۔امریکہ جیسی دنیا کی سب سے بڑی معیشت بھی برے حالات سے دو چار ہے۔امریکہ جیسے ملک میں بھی غر بت اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے تو ترقی پذیر ممالک کا کیا حال ہوگا۔ایسے مشکل حالات میں عام لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے میں دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں ۔

اِس میں میرا اولین مقصد لوگوں کو کاروبارکے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا معیارِ زندگی بہتر سے بہتر بنا سکیں ۔دنیا کے 180سے زائد ممالک میں 10ملین سے زیادہ لوگ ہمارے کاروبار کا حصہ بن چکے ہیں اور 1000 سے زائد دفاترموجود ہیں ۔تقریباََ چالیس ممالک میں میری ٹیم بن چکی ہے جو میرے ساتھ کام کر رہی ہے۔میری ٹیم میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں ۔

یہ لوگ نہ صرف اپنا معیارِ زندگی بہتر بنا رہے ہیں بلکہ دوسروں کی مالی مشکلات کے حل میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔میرا مقصد لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔میرا مقصد انسانیت کی مدد کرنا ہے۔“
مہنا ز کرن کی اپنی زندگی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مہناز کرن تین بچوں کی ماں ہیں ۔وہ تین بچوں کی ماں بھی ہیں اور باپ بھی۔14سال پہلے اُن کے شوہر دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

کچھ عرصہ مشکلات جھیلنے کے بعد انھوں نے کاروبار شروع کیا جس میں اللہ تعالیٰ نے اُن کو بے شمار کامیابیوں سے نوازا۔آج وہ دنیا کے سامنے ایک کامیاب اور مثالی انسان کی صورت میں زندگی گزار رہی ہیں۔آج کے اِس مشکل ترین دور میں وہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔جب میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ قارئین کو کیا پیغام دینا چاہیں گی تو اُن کا کہنا تھا کہ ” محنت کامیابی کی کنجی ہے۔میں نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا ہے ۔عزم و ہمت اور حوصلے سے انسان وہ مقام حاصل کر سکتا ہے جس کا اُس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا ۔میرا مشن خدمت خلق ہے۔آئیے آپ بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیجیئے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :